عظیم زندگی — Page 37
دنیا کی نعمتیں تھوڑے عرصہ کے لئے ہیں جبکہ خدا کے راستہ میں کوشش اور عمل کرنا ابدی اور فائدہ مند چیز ہے۔جو مادی دولت اور خوشی خدا کی ناراضگی مول لے کر حاصل کی جائے وہ روح کو گندہ کرتی ہے اور ایک زہر ہے۔ہر شخص کو خدا کی آواز کی طرف توجہ دینی چاہیے اور اس خطرہ سے آگاہ رہنا چاہیے جو اس دُنیا کے کاموں میں پھنس جانے میں پنہاں ہے۔خدا تعالیٰ اپنی کتاب قرآن مجید میں فرماتا ہے : وَمَا الْحَلُوةُ الدُّنْيَا إِلَّا لَعِب وَلَهُو وَالدَّارُ الْآخِرَةُ خَيْرٌ لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ (۳۳:۶) ایک اور جگہ ارشاد ہوتا ہے يقوم إِنَّمَا هَذِهِ الْحَياةُ الدُّنْيَا مَتَاعُ وَانَ الْآخِرَةَ هِيَ دَارُ الْقَرَارِه (۴۰:۴۰) حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے اس بارہ میں کیا خوب فرمایا ہے: ریقین کہ خدا تعالی ہر لمحہ ہمیں دیکھ رہا ہے غلط کاموں کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور یہی چیز نیک کام کرنے کے لئے سب سے بڑی ترغیب ہے؟ ملاحظہ ہو کتاب اسلام) IT'S MEANING FOR MODERN MAN - ISLAM اسی طرح حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس کی کیا اچھی تفسیر فرمائی ہے " ایک دانا آدمی کا ہر کام اس کی اپنی اصلاح کے لئے ہوتا ہے۔اس کی سب فکریں عاقبت کے لئے ہوتی ہیں اور اس کی ساری تگ و دو آنے والی زندگی کی بہتری کے لئے ہوتی ہے ؟ روح انسان کا سب سے بڑا گو ہر ہے اس کو سنبھال کے رکھنا اور نیکیوں کے ساتھ اسے آبدار کرتے رہنا بہت ضروری ہے قبل اس کے کہ موت آئے اس کی تشکر