عظیم زندگی — Page 175
۱۷۵ کے لئے خدا کا آخری پیغام لائے۔ایک احمدی پر یہ فرض ہے کہ وہ اپنا مذہب دوسروں تک پہنچائے جب بھی موقع ملے دوسرے مسلمانوں کو احمدیت سمجھانے کی کوشش کرے اور ان کو مشورہ دے یہ بات قرآنی تعلیم کے عین مطابق ہے کیونکہ قرآن پاک میں مسلمانوں کو نصیحت ہوئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کو نصائح کریں۔جماعت احمدیہ اسلام کا پیغام ہر شخص تک پہنچانے کے لئے مصروف کار ہے اور یہ اس دن کو قریب لانے کی کوشش کر رہی ہے جب مذہب اسلام دنیا میں غالب آجائے گا۔ایک احمدی اسلام کا مبلغ ہے وہ ہر زید بکر کو تبلیغ کرتا ہے اور کامیاب تبلیغ کا ایک گریہ ہے کہ وہ اس بات پر خود عمل کرے جس کی وہ تبلیغ کرتا ہے یہ بات وہ اچھی طرح جانتا ہے کیونکہ یہ بات قرآن مجید کا خلاصہ ہے چنانچہ تبلیغ کے میدان میں یہ بات کامیابی کی کنجی ہے۔اسلام کا خادم ایک احمدی اسلام کا خادم ہے ایک سچے خادم کی دو خصوصیات ہیں ایک وہ عزت کرتا ہے دوسرے وہ وفادار ہوتا ہے۔خدا کی غربت اور اس کی مخلوق کی عزت اسلام کی بنیادی تعلیمات میں سے ہے خدا قادر مطلق ہے اور خدا ہی سب سے زیادہ عزت اور محبت کا مستحق ہے خدا کی مخلوق اس کی تخلیق ہے اس لئے اسے بھی کما حقہ عزت دینی چاہئیے۔خدا کا خادم ہونے کی حیثیت سے ایک احمدی خدا کا تابعدار ہوتا ہے خدا