عظیم زندگی

by Other Authors

Page 174 of 200

عظیم زندگی — Page 174

اسلام کا سفیر ایک احمدی پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود و مہدی محمود کا نمائندہ ہے حضرت مسیح موعود کی کعبشت کی پیش گوئی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں۔حضرت مہدی معہود نے اپنے ماننے والوں کو سخت تاکید کی کہ وہ ملی مسلمان بن کر دکھائیں۔ایک احمدی کو اسلام کا ایک معزز سفیر بن کر پورے جوش و جذبہ سے اس کی تمام تعلیمات پر عمل کرنا و چاہیے۔یہ بات صحیح ہے کہ وہ مذہب جو کرامات نہیں دکھلانا ایک مردہ مذہب ہے یہ جانتے ہوئے ایک احمدی پر دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں کہ وہ احمدیت کی تعلیمات پر پورے خلوص سے عمل کرتا ہے یا نہیں لیکن اس سے اہم بات یہ ہے کہ خدا کی نظریں بھی اس پر لگی ہوئی ہیں۔ایک دنیوی سفیر میں حکومت کی نمائندگی کرتا ہے وہ اس حکومت کا نشان ہوتا ہے اسی طرح ایک احمدی کو احمدیت کا سفیر ہونے کے ناطے اس کی تعلیمات کا نشان ہونا چاہیئے۔اسلام کا مبلغ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے رسول تھے۔آپ نوع انسانی