عظیم زندگی — Page 171
141 14 ایک احمدی کارول احمدی وہ مسلمان ہے جو یقین رکھتا ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب بانی جماعت احمدیہ سیح موعود اور مہدی معہود تھے۔آپ کے ظہور کی پیش گوئی حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ سے پہلے آنے والے انبیاء بشمول حضرت عیسی علیہ السلام نے کی تھی تاہم یہ صرف ایک نظریاتی دعوی ہے اور ہذا تہ صرف ایک لیبل کے سوا کچھ نہیں ہے۔بانی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب بلا شبہ اللہ کے رسول تھے آپ نے تمام نوع انسانی کو اپنے دعوی کی صداقت کو قبول کرنے کی دعوت دی مگر بات اس حد تک ہی نہ رہی بلکہ آپ نے فرمایا کہ اسلام واحد عملی دین ہے جو قرآنی تعلیمات اور حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام کے سامنے مکمل طور پر تسلیم خم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اس مقصد کے حاصل کرنے کی تمنا اور ارادہ ہر احمدی کو کرنا چاہیے اور اسلام کے اصول اس کی روز مرہ زندگی میں عمل پذیر نظر آنے چاہئیں۔حضرت مسیح موعود نے فرمایا :-