عظیم زندگی

by Other Authors

Page 149 of 200

عظیم زندگی — Page 149

۱۴۹ بڑی کھڑکی کے پاس سے گذرنے اور اس کے اندر رکھی ہوئی چیزوں کو جلدی سے دیکھنے کے لئے کہا گیا اس کے پاس کھڑکی کے اندر موجود چیزوں کو دیکھنے کے لئے صرف ایک لمحہ تھا جب اس سے تمام چیزوں کی تفصیل پوچھی گئی تو اس نے احتجاج کیا اور کہا کہ اسے صرف ایک لمحہ دیا گیا تھا البتہ جب اس پر PAROSIS کر کے اس کو سلا دیا گیا تو اس نے حیران گئی طریقے سے ہر چیز کی تفصیل بتا دی۔تحت الشعور دماغ کی قوت فی الحقیقت ایک کرشمہ کی طرح ہے، اور تحت الشعور کی حیران کن یادداشت ہمیں یہ قرآنی نصیحت سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ آنے والی زندگی میں انسان اپنی گذشتہ زندگی کے واقعات ایک کھلی کتاب کے اندر محفوظ واقعات کی طرح پائے گا۔اللہ تعالیٰ اپنی کتاب قرآن مجید میں فرماتا ہے :- وَكُل اِنْسَانِ الزَمْنَهُ طَبِرَهُ فِي عُنُقِهِ وَنُخْرِجُ لَهُ يَوْمَ (۱۴:۱۷) الْقِيمَةِ كِتبًا يَلْقىهُ مَنْشُورًا یہ آیت کریمہ ہمیں کوئی نظیر معمولی بات نہیں بتلاتی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ انسان کی زندگی میں ہی اس کے تمام الفاظ اور اعمال دماغ میں ریکارڈ اور محفوظ ہو جاتے ہیں اس کی ایک مثال ملاحظہ ہو۔کہتے ہیں کہ ایک نوجوان عورت نے ایک دفعہ اچانک لاطینی زبان کے چند مجملے بولے جبکہ اس نے لاطینی کبھی بھی نہیں پڑھی تھی بعد میں تحقیقات پر معلوم ہوا کہ بچپن میں وہ لاطینی زبان کے ایک سکالر کے ہاں بعض اوقات جایا کرتی تھی جو اونچی آواز میں لاطینی زبان میں باتیں کیا کرتا تھا