عظیم زندگی — Page 148
۱۲۸ ہے جب شعوری دماغ سویا ہوتا ہے۔ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جنہوں نے اکثرا اپنے غیر شعوری دماغ کو ہدایت دی کہ انہیں صبح فلاں وقت پر جاگنا ہے اور پھر وہ اس مقررہ وقت پر بغیر گھڑی کے الارم کے خود بخود اُٹھ بیٹھے۔تحت الشعوری دماغ کو قدرت نے نہایت ہی اچھی یادداشت سے نوازا ہے۔یہ بات اچھی طرح ثابت ہو چکی ہے کہ ہمارا تحت الشعوری دماغ ہر وقت ہر چیز کی تفصیل کو ریکارڈ کرتا ہے جس کا علم اس کو جو اس خمسہ سے ہوتا ہے۔اس کی مثال ایک ٹیپ ریکارڈ کی طرح ہے یا ایک محترک کیمرہ کی طرح ہے ہر وہ چیز جس کو یہ دیکھتا ، سکتا یا محسوس کرتا ہے وہ ہمیشہ کے لئے اس میں محفوظ ہو پھر جاتی ہے۔مندرجہ ذیل تجربات ایک امریکن ڈاکٹر نے بیان کئے ہیں :۔1- ایک نوجوان کو ایک اخبار کے اندر کئی ایک چھوٹی چھوٹی خبریں بار بار پڑھنے کے لئے کہا گیا پھر اس سے پوچھا گیا کہ اس نے کیا پڑھا تھا ؟ اس نے قریب قریب سب کچھ بتلا دیا مگر بالکل ٹھیک نہ بتلا سکا اس کو بہیوش ) کر دیا گیا اور اپنی یادداشت سے خبریں سُنانے کے لئے کہا گیا نہ صرف یہ کہ اس نے بالکل ٹھیک خبریں سنائیں بلکہ پورے صفحہ پر تمام خبریں اس نے ٹھیک ٹھیک سنائیں۔اگر چہ وہ اپنی توجہ صرف چند ایک خبروں پر مرکوز کر رہا تھا لیکن اس کی آنکھوں نے پورے ( HYPNOTISED صفحہ کی تصویر اتاری۔- ایک دوسرے تجربہ میں ایک نوجوان عورت کو ایک ڈیپارٹمنٹ سٹور کی