عظیم زندگی

by Other Authors

Page 139 of 200

عظیم زندگی — Page 139

۱۳۹ کے برابر ہے۔اسی طرح جن لوگوں نے ہمارے جسم کے اندر کی کائنات پر تحقیق کی ہے وہ کہتے ہیں کہ ابھی تو صرف آغاز ہوا ہے لیکن ترقی کی طرف بڑھنے والا ہر قدم نئی تحقیق سے ہمیں ہمکنار کرتا ہے۔اسی طرح ذراسی ترقی سے نئی صداقتوں سے بھر پور پھلوں کے باغ ہمیں ملتے ہیں۔ہماری اندرونی کائنات دو حالتوں یعنی دماغی اور روحانی حالتوں سے رواں ہے اور اس کی سمجھ اور ادراک ہمیں نہیں آسکتا کیونکہ یہ بات تو اس زندگی کے بعد آنے والی اصل زندگی میں پتہ چلے گی اور اس کا علم انسان کو بہت قلیل دیا گیا ہے۔فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا اخْفَى لَهُمْ مِنْ قُرَةٍ أَعْيُنٍ جَزَاءُ بِمَا كَانُوا (۱۸:۳۲) يَعْمَلُونَ۔اِس آیت کریمہ کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ انسان کو آنے والی زندگی کے بارہ میں بالکل اندھیرے میں رکھا گیا ہے قرآن مجید اُخروی زندگی کے بہت سے پہلو بیان کرتا ہے اور ذاتی تجربہ بھی بہت سے پہلو اجاگر کرتا ہے بہر حال زندگی اور آنے والی زندگی سے متعلق انسان کا علم بہت محدود ہے اگر چہ آخرت سے متعلق بہت سی سچائیوں اور گواہوں سے انسان کو آگاہ کیا گیا ہے۔انسان کے اندر بہت سی مخفی قوتیں کارفرما ہیں ہمارا شعور ان کی موجودگی اور ان کے کاموں سے آگاہ نہیں بعض ایٹم میں موجود قویت کی طرح ہیں لیکن جب ہمیں ان کا ادراک ہو جاتا ہے تو یہ بارود کی طرح پھٹ کر ہماری شخصیت میں زبر دست مقناطیسیت پیدا کر دیتی ہیں ان قوتوں کو بُرے یا اچھے کاموں کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے لیکن ایک متقی شخص ان کو اپنے جسم، دماغ اور روح کی بھلائی کے لئے استعمال