عظیم زندگی

by Other Authors

Page 132 of 200

عظیم زندگی — Page 132

۱۳۲ " جاتا ہے۔ہزاروں سال قبل امریکہ کی ریاست اری زونا میں ایک ستارہ آسمان سے گرا اور زمین میں چار ہزار فٹ چوڑا گڑھا پیدا کر دیا۔۱۹۰۸ ء یعنی جس سال حضرت مسیح موعود کی وفات ہوئی اس سال سائبیریا میں بھی ایک بہت بڑا ستارہ گرا تھا۔ورلڈ انسائیکلوپیڈیا میں اس واقعہ کا ذکر یوں آیا ہے :۔"} ایک آسمان سے ستارہ جس کا وارض شاید کئی ٹھنے تھا سائبیریا کے جنگلوں میں ۱۹۰۸ء میں گرا۔یہ علاقہ سائنسدانوں کی ایک خاص ٹیم نے ۱۹۲۸ء میں دیکھا اور بتلایا کہ ستارہ کے گرنے سے اس قدر حرارت پیدا ہوئے کہ ارد گرد کے تمام در خرتے جل کر خاک ہو گئے اور تہیں میاں کے علاقہ میرے تمام پودے فنا ہو گئے " کائنات میں لکھوکھا ستاروں کی مثال ہم انسانوں سے دی جاسکتی ہے ہر دفعہ جب ہم آسمان سے گرتا ستارہ دیکھتے ہیں تو ہماری توجہ اس بات کی طرف مبذول ہو جاتی ہے کہ کس طرح انسان بھی اللہ کے فضل سے اور قرب سے بعض دفعہ دور ہو جاتا ہے۔ہماری توجہ ہمیشہ اس بات کی طرف رہے کہ ہم بھی کہیں یوں خدا کے فضل سے دُور نہ ہو جائیں۔کوئی بھی اپنے زوال کا آرزو مند نہیں ہوتا اور یہ بات روحانی معاملات میں بھی اتنی سیچتی ہے جتنی کہ سیاسی معاملات میں صبر ایمان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کسی وقت اپنے مذہب کے پیچھے پیرو کار تھے مگر بعد میں شوق اور مذہبی لگن جاتا رہا اور وہ کسی بلند عمارت کی طرح گر کر پیوند خاک ہو گئے ہم جب بھی آسمان سے کسی ستارہ کو گرتا دکھیں تو یہ دعا ضرور پڑھیں انعوذ بالله مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ -