عظیم زندگی

by Other Authors

Page 130 of 200

عظیم زندگی — Page 130

۱۳۰ سورج کی ماہیت دوسرے سیاروں کی نسبت جو اس کے گرد ہر وقت گھومتے رہتے ہیں بہت مختلف ہے بستیا رے بڑے بڑے پتھروں اور دھاتوں سے بنے ہیں جبکہ سورج جلنے والی گیس سے بنا ہوا ہے حقیقت ہمیں بتلاتی ہے کہ خدا بھی اپنی مخلوق سے مختلف ہے۔قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ (۵:۱۱۲) نظامِ شمسی میں سورج ہی وہ واحد چیز ہے جو اپنے لئے روشنی خود ہی پیدا کرتا ہے دوسرے سیارے صرف اس کی روشنی کو منعکس کرتے ہیں اسی طرح تمام نور اللہ تعالی سے پیدا ہوتا ہے اور اس کی مخلوق کے ذریعہ منعکس ہوتا ہے۔قرآن مجید میں کیا خوبصورتی سے یہ حقیقت بیان ہوئی ہے الله نور السمواتِ وَالْأَرْضِ - نُور عَلَى نُورٍ (۳۶:۲۳) - سیارے ہماری زمین سورج کے گرد گھومنے والے نوسیاروں میں سے ایک ہے۔انکی مثال خدا کے انبیاء سے دی جاسکتی ہے کیونکہ جس طرح تیار سے سورج کی روشنی سے چمکتے ہیں اسی طرح خدا کے نبی بھی اس کی روشنی سے منور ہوتے ہیں۔جس طرح سیارے اپنے محور سے ذرا بھی ادھر اُدھر نہیں ہوتے اسی طرح خدا کے انبیاء بھی نیکی کے راستہ سے اِدھر اُدھر نہیں ہوتے۔ارشاد ربانی ہے :- لا يَسْقَوْنَهُ بِالْقَوْلِ وَهُمْ بِأَمْرِهِ يَعْمَلُونَ (۲۱ : ۲۸) وَمَا كَانَ لِنَبِي أَن يَغُل (۱۹۲:۳۱ انبیاء لوگوں کی ہدایت کے لئے مبعوث کئے جاتے ہیں وہ اعلیٰ ترین روحانی رہنما ہوتے ہیں یہ کہنا کہ وہ بھی گناہ کرتے ہیں ان کی تذلیل ہے۔بائیبل لکھنے والے مختلف مصنفین نے