عظیم زندگی

by Other Authors

Page 129 of 200

عظیم زندگی — Page 129

۱۲۹ میرے لئے آپ کے ماننے کے لئے زہر دستے دلائے تھے۔ہم اس موقع کی تلاش میں رہتے کہ آپ کے منور چہرہ کی ایک جھلک پاسکیں وہ لوگ جن میں ایسا روحانی نور پایا جاتا ہے وہ دوسروں میں جن میں ایسا نور ہوتا ہے جلد پہچان لیتے ہیں ایسے روحانی نور میں زبردست مقنا طیسی قوت ہوتی ہے جو ایک جیسی شخصیتوں والے افراد کو آپس میں ملا دیتی ہے۔لوگوں کے ہجوم میں اگر دو ایسے اشخاص موجود ہوں تو وہ جلد ہی ایک دوسرے کی طرف بے اختیار کھینچے چلے آئیں گے جس سے یہ مقولہ سچ ثابت ہوتا ہے کہ گندہ ہم جنس باہم جنس پروازی سورج ہمارے شمسی نظام کا مرکزی نقطہ ہے۔زمین پر زندگی کا سارا انحصار شوج کی حرارت پر ہے، اگر سورج نہ ہوتا تو اس کرہ زمین پر زندگی کا کوئی نام و نشان نہ ہوتا زمین سورج کے بغیر گویا ایک محرک گیند ہوتی جو خلاء میں گھومتی رہتی یہی حال دوسرے تیاری کا ہوتا شاید وہ کسی دورستارہ کا سیٹیلائٹ بن جاتے بسورج اس کے گرد موجود سیاروں کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے مگر سیارے اس کے بغیر نہیں رہ سکتے یشورج شمسی نظام کا مرکزی نقطہ ہے اسی طرح خدا تعالیٰ بھی اِس کائنات کا مرکزی نقطہ ہے بیورۃ فاتحہ میں آیا ہے کہ رب العلمین یعنی تمام جہانوں کا مالک اور آقا۔جس طرح سیاروں کا انحصار سورج پر ہے اسی طرح ہر چیز کا انحصار خدا پر ہے اور جس طرح سورج سیاروں پر منحصر نہیں اسی طرح خدا کسی دوسری چیز پر منحصر نہیں بہار آسی نظام حقیقت بہت وضاحت سے بیان کرتا ہے اور قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے تو بید وَلَمْ يُولد (۳:۱۱۲) نہ اُس کو کسی نے جنم دیا اور نہ اس نے کسی کو جنم دیا۔