عظیم زندگی — Page 113
۱۱۳ (1) ایک شخص دن کے وقت دور کسی جگہ وقوع پذیر ہونے والے ایک حادثہ کو دیکھتا ہے اور پھر بعد میں اس بات کا ثبوت مل جاتا ہے کہ واقعتاً ایسا حادثہ اسی طرح ہوا تھا ایسا تجربہ سونے کی حالت میں بھی ہو سکتا ہے۔(۲) ہوش و حواس کی حالت میں ایک شخص کے سامنے ایک زندہ یا مردہ دوست یا رشتہ دار کی شکل ظاہر ہوتی ہے اور اس سے باتیں کرتی ہے۔(۳) ایک شخص اپنے باپ کی آواز کیوں سنتا ہے گویا وہ اسے پکار رہا ہو اور پھر دریافت کرنے پر یہ بات سچ ثابت ہو جاتی کہ اسی لمحہ اسی موقع پر کوسوں دور اس کے والد کی وفات ہوئی۔(۴) ایک طالب علم امتحان کے پرچہ میں آنے والے سوالات کو خواب میں یاد کر لیتا ہے چند روز بعد وہ امتحان دیتا ہے اور دیکھتا ہے کہ بعینہ وہی سوالات اس پرچہ پر ہیں چنانچہ اسے جواب لکھنے میں کوئی وقت نہیں ہوتی۔یہ چند گوناگوں نفسیاتی واقعات ہیں جو دنیا میں ہر جگہ ہر قوم کے لوگوں میں رونما ہوئے ہیں۔امریکہ برطانیہ میں نفسیاتی ریسرچ پر بنی ہوئی سوسائٹیوں نے اتنی شہادت میں اٹھی کی ہیں کہ نفسیاتی تجربات کو ثابت کرنے کے لئے وہ زبر دست اور حتمی ثبوت ہیں لہذا یہ کہنا بے جانہ ہو گا کرنفسیاتی تجربات اور ذاتی تجربہ کے ذریعہ مختلف فطری قوانین اور غیب کے راز لوگوں پر کھلے اورمسلم الثبوت ہیں۔روحانی تجربه روحانی تجربه در اصل روح کو مکمل طور پر ہلا دینے والا تجربہ ہے۔