عظیم زندگی — Page 70
ง روحانی ترقی کے چھہ دشمن a انگریزی زبان کی ایک نہایت دلچسپ اور موزوں نظم کا ترجمہ پڑھیے سے یہ جیون نام ہے ایک پوتر بوجھے کا تو اس کی جانب دیکھ اسے اُٹھا اور پھر اسے برداشت بھی کر کھڑے ہو جاؤ اور اسے استقلال سے سہارو غموں کی وجہ سے بے دل نہ ہو اور گناہوں کے باعث لڑکھڑا نہ جاؤ چلو اور بڑھو اور بڑھتے ہی چلے جاؤ نا منزل کو پالو زندگی کا مقصد بہت ہی عظیم ہے اور عام انسان کی پہنچ سے باہر نہیں۔ایک مومن کا مقصد حیات طہارت اور تقوی کے اعلیٰ ترین مدارج ملے کرنا ہونا چاہیے۔قرآن مجید میں ارشاد ہے :- اِنَّ اكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ انْقَكُمْ (۱۴ : ۴۹) قرآن ایسی آیات سے بھرا پڑا ہے جن میں مسلمانوں کو تقوی اختیار کرنے کی نصیحت کی گئی ہے۔ایک اور جگہ ارشاد ہوا ہے:۔