عظیم زندگی

by Other Authors

Page 49 of 200

عظیم زندگی — Page 49

۴۹ ضبط نفس قارئین آپ میں سے کئی ایک نے یہ مقولہ تو ضرو رسُنا ہو گا " وہ انسان سب سے زیادہ طاقتور ہے جس کو اپنے نفس پر ضبط ہے“ چاند کی طرف باز و بڑھا کے پکارنے سے کبھی یہ چمکتا ہوا استارہ انسان کے پاس نہیں آسکتا۔ایک خلائی سیارہ کے بنانے، اس کے خلاء میں جانے اور اس کے تیز رفتار سفر بمع سائنسی آلات کے نیز انسان کے خلائی سفر سے قبل کائنات کے قوانین کو سمجھنا، ان پر غور وفکر کرنا بہت ضروری ہے۔۔خدا کبھی بھی انسان کی اس خواہش کو پورا نہیں کرے گا کہ وہ آنکھ جھپکنے میں زمین سے اُڑا کر چاند کی سطح پر پہنچ جائے۔اس کے برعکس خدا نے انسان کو عقل دی ہے کہ وہ مطالعہ ، مشاہدہ ، تجربات اور سائنسی قوانین کو سمجھ کر اپنے مقصد کو حاصل کرے یعنی چاند کی تسخیر سائنسی اصولوں کی طرح رُوحانی اصول کو بھی انسان اگر سمجھے اور پہچانے تو اس دنیا سے نکل کر جنت کی دُنیا میں پہنچ جائے لیکن اس کے لئے پہلا قدم بھی انسان کو ہی اُٹھانا ہوگا کیونکہ خدا صرف ان کی ہی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے