عظیم زندگی

by Other Authors

Page 177 of 200

عظیم زندگی — Page 177

162 پاک کرتا ہے۔ایک احمدی مثالی کردار اپنے اندر پیدا کرنے کے لئے پوری سعی کرتا ہے کیونکہ کسی دوسری چیز سے زیادہ اس عمل سے اسلام کی روحانیت زیادہ ثابت ہوتی ہے۔ایک احمدی اسلام کا دفاع اسلامی زندگی سے خوب کر سکتا ہے۔اسلام کا نمونہ " احمدی وہ ہے جسے روحانی صداقتوں سے آگاہ کیا گیا ہے جو دوسروں کے لئے ابھی تک مخفی ہیں۔یہ صداقتیں اس کے دل پر یوں منقش ہیں گویا وہ صرف خدا کی گود میں ہی سکون پاتا ہے۔ایک انسان ہونے کے ناطے وہ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے محبت ضرور کرتا ہے لیکن ان رشتوں کی کشش کے باوجود خدا تعالیٰ سے اپنی فرمانبرداری کو بھی فراموش نہیں کرتا۔جب ایک احمدی صحیح معنوں میں سپاہی ، سفیر، مبلغ ، خادم، محافظ بن جاتا ہے تب وہ اسلام کا کامل نمونہ بنتا ہے جیسا کہ حضرت بانی و سلسلہ عالیہ احمدیہ وہ فرماتے ہیں :۔" خدا انسان کی آنکھ ہو جاتا ہے جس کے ساتھ وہ دیکھتا ہے اور زبان ہو جاتا ہے جس کے ساتھ وہ بولتا ہے اور ہاتھ ہو جاتا ہے جس کے ساتھ وہ حملہ کرتا ہے۔اور کان ہو جاتا ہے جس کے ساتھ وہ سُنتا ہے۔اور پیسہ ہو جاتا ہے جس کے ساتھ وہ چلتا [ |