اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 183 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 183

قرآن کریم میں تحریف کے الزامات کے جواب 183 کہ آپ کی طرف سے۔( محمد بن عبدالله القرطبي : الجامع لاحكام القرآن القرطبي) جزو 8 ص (319 اور تفسیر القاسمی میں اس آیت کے تحت لکھا ہے: کفار نے آنحضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ اس قرآن کو کسی اور ترتیب سے یا کسی اور شکل میں پیش کریں۔اس پر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو یہ جواب سکھایا کہ قُلُ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِی یعنی یہ میرے اختیار میں نہیں۔میں تو اللہ تعالیٰ کی کہی ہوئی بات پہنچانے پر مامور ہوں۔(محاسن التاويل- تفسير القاسمی جلد 6صفحه 14 از محمد جمال الدین) پھر قرآن کریم میں نزول کے وقت بھی موجودہ ترتیب کی طرف واضح اشارے کرتا نظر آتا ہے۔مثلاً ایک اندرونی گواہی یہ بھی ملتی ہے کہ جب ایک ایسا شخص قرآن کریم پڑھتا ہے جو اسے خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں مانتا تو علاوہ دیگر دلائل کے اللہ تعالیٰ ایک چیلنج یہ دیتا ہے: وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِّنْ مِّثْلِهِ وَادْعُوا شُهَدَاءَ كُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِن كُنتُمْ صَدِقِينَ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ - (البقرة:2524) ترجمہ: اور اگر تم اس بارے میں شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے پر اتارا ہے تو اس جیسی کوئی سُورت تو لا کے دکھاؤ، اور اپنے سر پرستوں کو بھی بلا لاؤ جو اللہ کے سوا بنارکھے ہیں، اگر تم بچے ہو۔پس اگر تم ایسا نہ کر سکو اور ہر گز نہ کر سکو گے تو اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔وہ کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔اب سب سے پہلے یہ پینج سورۃ البقرہ میں دیا گیا ہے اور ایک سورت کی مثال لانے کو کہا گیا ہے۔موجودہ ترتیب میں سورۃ البقرۃ سے پہلے صرف ایک ہی سورت ہے۔جو شخص قرآن کریم کو کلام الہی نہیں مانتا، اللہ تعالیٰ اسے یہ چیلنج دے رہا ہے کہ اگر یہ کلام انسانی ہے تو پھر سورۃ الفاتحہ جیسی ایک سورت تم بھی بنا کر لے آؤ۔پھر یہ چیلنج دوبارہ سورۃ ھود آیت 14 میں دیا گیا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے: یا وہ کہتے ہیں کہ اس نے افترا کر لیا ہے۔تو کہہ دے کہ پھر اس جیسی دس افترا کی ہوئی سور میں تولا ؤ اور اللہ کے سوا جسے پکار سکتے ہو ( مدد کے لئے ) پکا روا گرتم سچے ہو۔