اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 41
عہد نبوی میں جمع و تدوین قرآن 41 ذیل میں بطور نمونہ چند ایک احادیث درج کی جاتی ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے تلاوت کی اہمیت ، آداب تلاوت اور فضائلِ تلاوت کا ذکر فرمایا ہے۔عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى قَالَ سَمِعْتُ مَحَمَّدَ بْنَ كَعْبِ الْقُرَظِي قَالَ سَمِعْتُ عَبْدِ اللهِ بن مَسْعُودٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ ﷺ: مَنْ قَرَأَ حَرْفًا مِّنْ كِتَابِ اللَّهِ فَلَهُ بِهِ حَسَنَةٌ وَالْحَسَنَةُ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا لَا أَقُولُ الَّمٌ حَرْفٌ وَلَكِنْ أَلِفٌ حرُفٌ وَلَامٌ حَرْفٌ وَمِيمٌ حَرْفٌ - (بخاری کتاب فضائل القرآن باب ما جاء فيمن قرا حرفا من القرآن۔۔۔) حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: " جس نے قرآن کا ایک حرف بھی پڑھا اس کو اس کے پڑھنے کی وجہ سے ایک نیکی ملے گی اور اس ایک نیکی سے دس اور نیکیاں ملیں گی۔میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے لام ایک حرف ہے اور میم ایک حرف ہے۔“ اسی ارشاد کی تعمیل میں حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے اپنی زندگی کا شغل ہی قرآن کریم پڑھنا پڑھانا بنالیا تھا۔أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: اقْرَءُ وا الْقُرْآنَ فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ شَفِيعًا لِاَصْحَابِهِ - َاقْرَءُ ُوا الزَّهْرَاوَيْنِ : الْبَقَرَةَ وَسُورَةَ آلِ عِمْرَانَ - فَإِنَّهُمَا يَأْتِيَان يَوْمَ الْقِيَامَةِ كَأَنَّهُمَا غَمَامَتَانِ أَوْ كَأَنَّهُمَا غَايَتَانِ أَوْكَأَنَّهُمَا فِرْقَانِ مِنْ طَيْرِ صَوَافَ - تُحَاجَّانِ عَنْ أَصْحَابِهِمَا إِقَرَثُوْا سُوْرَةَ الْبَقَرَةِ فَإِنَّ أَخُذَهَا بَرَكَةٌ وَتَرَكَهَا حَسْرَةٌ وَلَا يَسْتَطِيعُهَا الْبَطَلَةُ - (مسلم کتاب صلاة المسافرين باب فضل قراءة القرآن وسورة البقرة) حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قرآن پڑھا کرو یہ قیامت کے روز اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا زهراوين یعنی سورۃ بقرہ اور سورۃ آل عمران پڑھا کرو یہ قیامت کے روز اس طرح آئیں گی گویا دو بدلیاں ہوں یا ایسے کہ گویا صف آراء پرندوں کے دوغول ہوں جو اپنے پڑھنے والوں پر سایہ تیکن ہوں گے۔سورۃ بقرہ پڑھا کرو کیونکہ اس کو پڑھتے رہنا برکت کا موجب ہے اور اس کو ترک کر دینا حسرت کا موجب ہوگا جھوٹے شعبدہ باز اس پر غالب نہیں آ سکتے۔“ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرِ الْجُهَنِي قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : الْجَاهِرُ بِالْقُرْآنِ