اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 370 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 370

الذكر المحفوظ 370 لمصل حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ ظاہر ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام پا کر کوئی شخص اس کے صحیح معانی نہ بتائے۔تو کون یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہے کہ وہ اس کا صحیح مطلب بیان کر رہا ہے یا اس کے مطابق عمل کر رہا ہے۔یہ نقص اسی صورت میں دور ہو سکتا ہے کہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد ایسے لوگ کھڑے ہوتے رہیں جو کتاب کے صحیح مفہوم کی طرف لوگوں کو لاتے رہیں اور یہ حفاظت دائمی طور پر قرآن کریم ہی کو حاصل ہے۔بے شک دوسری کتب سماویہ کو بھی اس عرصہ میں کہ وہ زندہ کتب تھیں یعنی دنیا کے لیے قابل عمل تھیں، یہ حفاظت حاصل تھی مگر اب نہیں۔اب صرف قرآن کریم ہی کو یہ حفاظت حاصل ہے۔صرف اس کے ماننے والے ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ سے براہ راست الہام پانے کے مدعی ہوتے چلے آئے ہیں۔اور اس زمانہ میں کہ دین سے غفلت انتہا کو پہنچ گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایک ایسا مامور مبعوث فرمایا ہے۔جس نے کلی طور پر قرآن کی تفسیروں کوزوائد اور حشو سے پاک کر کے اصلی صورت میں دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔حتی کہ قرآن جو اسی زمانہ کے علوم کے سامنے ایک معذرت خواہ کی صورت میں کھڑا تھا۔اب ایک حملہ آور کی صورت میں کھڑا ہے۔جس کے سامنے سب فلسفے اور مذاہب اس طرح بھاگ رہے ہیں جیسے شیر کے سامنے سے (تفسیر کبیر جلد چہارم صفحه 52 زیرتفسیر المجر آیت 10) اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق اس زمانہ میں مبعوث ہونے والے مامور حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صاحب مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام ہیں۔آپ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق کہ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُونَ(الحجر: 10) قرآن شریف کی عظمت کو قائم کرنے کے لیے چودھویں صدی کے سر لومڑ۔فسبحان الله الملك العزيز ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 433) پر مجھے بھیجا۔وہ پاک وعدہ جس کو یہ پیارے الفاظ ادا کر رہے ہیں کہ إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحفِظُون وہ انہیں دنوں کے لیے وعدہ ہے جو بتلا رہا کہ جب اسلام پر سخت بلا کا زمانہ آئے گا اور سخت دشمن اس کے مقابل کھڑا ہو گا اور سخت طوفان پیدا ہو گا تب خدائے تعالیٰ آپ اس کا معالجہ کرے گا اور آپ اس طوفان سے بچنے کے لیے کوئی کشتی عنایت کرے گا۔وہ کشتی اس عاجز کی دعوت ہے۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 264 حاشیہ) اس وقت میرے مامور ہونے پر بہت سی شہادتیں ہیں۔اول اندرونی شہادت، دوم بیرونی شہادت ہوم صدی کے سر پر آنے والے مجدد کی نسبت حدیث میج، چهارم إنا نحن نزلنا