اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 345 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 345

حفاظت قرآن کریم پر متفرق اعتراضات 345 حفاظت قرآن کے ضمن میں مستشرقین اور مغربی محققین کی گواہیاں H۔A۔R۔Gibb کہتے ہیں: It seems reasonably well established that no material changes were introduced and that the original form of Mohammed's discourses were preserved with scrupulous precision۔(H۔A۔R۔Gibb, Mohammedanism, London: Oxford University Press, 1969, p۔50) یہ ایک نہایت قوی حقیقت ہے کہ قرآن کریم میں کسی قسم کی کوئی تحریف ثابت نہیں کی جاسکی اور یہ حقیقت بھی بہت قوی ہے کہ محمد (ﷺ) کے بیان فرمودہ الفاظ کو اصل حالت میں مکمل احتیاط کے ساتھ اب تک محفوظ رکھا گیا ہے۔ریورنڈ باسورتھ سمتھ رقم طراز ہیں: In the Quran we have, beyond all reasonable doubt, the exact words of Muhammed without subtrection and without addition۔(R۔Basworth Smith "Mohammad and Mohammadanism"۔London 1874, p۔15) جو قرآن کریم آج ہمارے پاس موجود ہے وہ بلا شک و شبہ کسی بھی قسم کی کمی بیشی کے بغیر بعینہ محمد (ع) کا کلام ہے۔ایک دوسری جگہ لکھتے ہیں : اختلاف قراءت ختم کرتے وقت الفاظ اور اعراب کو مکہ کی بہترین قراءت پر قائم کر دیا گیا لیکن یہ بات طے شدہ ہے محمد ( ﷺ ) کا پیش کردہ اصل متن انتہائی درستی کے ساتھ قائم رکھا گیا۔(R۔Basworth Smith"Mohammad and Mohammadanism"۔London 1874, p۔165) اطالوی مستشرقہ وگلیری قرآن کریم کی بے مثال حفاظت کا ذکر کرتے ہوئے رقم طراز ہیں:۔۔۔the centuries from the day of the delivery until today, and will remain so, God willing, as long as the universe continues to exist۔(An Interparatation of Islam P: 41) ( قرآن کریم ) اپنے نزول سے لے کر صدیوں کا عرصہ گزرنے کے بعد آج بھی محفوظ ہے اور آئندہ بھی ان شاء اللہ رہتی دنیا تک محفوظ رہے گا۔