اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 170 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 170

الذكر المحفوظ 170 کردار کے مالک انسان ہیں۔آپ ہی انسان کامل ہیں۔دوستوں اور مخالفوں کی گواہیاں گزر چکی ہیں مگر یہ گواہیاں ایسی نہیں کہ ان کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہو۔بلکہ یہ سلسلہ آج بھی جاری وساری ہے: اپنی بسنٹ رقم طراز ہیں: It is impossible for anyone who studies the life and character of the great Prophet of Arabia, who knows how he taught and how he lived, to feel anything but reverence for that mighty Prophet, one of the great messengers of the Supreme۔(Annie Besant: The Life and Teachings of Muhammad۔Madras 1932, p۔4۔) یہ بات ناممکن ہے کہ ایسے شخص کے دل میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مبعوث کیے گئے اس عظیم الشان پیغمبر کے بارہ میں انتہائی ادب اور احترام کے جذبات کے علاوہ کسی قسم کے دوسرے جذبات پیدا ہوں جس نے اس عظیم المرتبت نبی عربی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی سیرت و سوانح کا مطالعہ بھی کر رکھا ہو اور یہ بھی جانتا ہو کہ آپ نے کس طرح قوم کی تعلیم و تربیت کی اور آداب زندگی سکھائے اور عملی زندگی کیسے گزاری اور کیسا اسوہ حسنہ پیش کیا۔ٹامس کارلائل لکھتا ہے: During three-and-twenty years of rough actual trial, I find something of a veritable hero necessary for that myself۔(Thomas Carlyl:On Heroes, Hero-Worship and the Heroic in History, p۔62) اس کامل انسان کی زندگی کے حقیقتا المناک ابتلاؤں سے بھرے ہوئے 23 سالہ دور حیات کے مطالعہ سے مجھے اپنی ذات کے لیے ہر قسم کی راہنمائی کا سامان ملتا ہے۔There is something so tender and womanly, and with all so heroic, about the man that one is in peril of finding the judgment unconsciously blinded by the reeling of reverence, and well-nigh love, that such a nature inspires۔(John Davenport: An Apology for Mohammad and the Koran, pp۔52, 53) آپ کی شخصیت ایسی مسحور کن ملاحت اور مردانگی کا مرقع تھی کہ مطالعہ کرنے والے کے دل میں لاشعوری طور پر انتہائی ادب کے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور ایک ایسی شدید محبت میں کھویا جاتا ہے جو کہ ایک ایسی ہی ہستی سے ہوسکتی ہے۔