اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 38
الذكر المحفوظ وہیلئم گرا ہم لکھتے ہیں: 38 The Qur'an is perhaps the only book, religious or secular, that has been memorized completely by millions of people۔(William Graham, Beyond the Written Word, UK: Cambridge University Press, 1993, p۔80) یعنی قرآن کریم مذہبی اور غیر مذہبی کتابوں میں شائد واحد کتاب ہے جو کہ لاکھوں لاکھ لوگوں کے ذریعے مکمل طور پر حفظ کی جاتی رہی۔مشہور مستشرق اور رومن کیتھولک نن کیرم آرمسٹرانگ لکھتی ہیں : جب بھی کوئی آیت پیغمبر اسلام پر نازل ہوتی ، آپ اسے بلند آواز میں صحابہ کرام کو سناتے جوا سے یاد کر لیتے اور جولکھنا جانتے تھے، اسے لکھ لیتے۔محمد باب دوم، صفحہ 61 پبلشرز بعلی پلاز 30 مزنگ روڈ لا ہور ) اور بھی بہت سے نامی گرامی مستشرق ایسے ہیں جو بعد تحقیق اس امر کی گواہی دیتے ہیں کہ قرآن کریم محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زندگی میں ہی تحریری صورت میں اور حفظ کے ذریعہ محفوظ کیا جاچکا تھا اور آج بھی بعینہ محفوظ ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھا۔مختصر یہ کہ قرآن کریم مذہبی کتب میں واحد کتاب ہے جو کہ نزول کے ساتھ ساتھ صاحب وحی کے زیر نگرانی ایک سے زیادہ نسخوں میں تحریری شکل میں محفوظ ہورہی تھی۔واحد مذہبی کتاب ہے جو کہ نزول کے ساتھ ساتھ صاحب وحی کے زیر نگرانی حفظ ہوری تھی اور آج تک اس تواتر کے ساتھ لکھی اور حفظ کی جاتی ہے۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفہ اسیح الثانی اصلح الموعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آج اگر بائبل کے سارے نسخے جلا دیے جائیں تو بائبل کے پیرو اس کا بیسواں حصہ بھی دوبارہ جمع نہیں کر سکتے۔لیکن قرآن مجید کو یہ فخر حاصل ہے کہ اگر سارے نسخے قرآن مجید کے دنیا سے مفقود کر دیے جائیں۔تب بھی دو تین دن کے اندر مکمل قرآن مجید موجود ہوسکتا ہے اور بڑے شہر تو الگ رہے۔ہم قادیان جیسی چھوٹی بستی میں ایسے فوراً حرف بحرف لکھوا سکتے ہیں۔( تفسیر کبیر جلد 4 صفحہ 18 کالم 2 زیر تفسیر سورة الحجر: 10) تلاوت قرآن کریم پھر قرآن کریم کی حفاظت کا ایک ذریعہ کثرت سے اس کی تلاوت کرنا بھی ہے۔حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم تلاوت قرآن پر بھی بہت زور دیتے اور کثرت سے تلاوت کرنے کی تاکید فرماتے۔چنانچہ اس نصیحت پر امت آج بھی پوری طرح کار بند ہے۔حفاظت کے ضمن میں کثرت تلاوت بہت اہم کردار ادا کرتی