انوارالعلوم (جلد 9) — Page 49
۴۹ بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ صلی علی رسول الكريم جماعت احمدیہ کے عقائد (رقم فرمود و مئی ۱۹۲۵ء) ہمارے عقائد جن کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک مختصر سا نقشہ ہمارے مذہب کا ذہن میں کھینچ سکتا ہے یہ ہے :۔اللہ تعالیٰ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہے اور ایک ہے وہ ان تمام صفات سے متصف ہے جو قرآن کریم میں بیان کی گئی ہیں۔ملائكة الله ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ملا ئکہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں اور انسانوں سے علیحدہ موجود ہیں۔خیالی یا وہمی وجود نہیں ہیں بلکہ حقیقتاً وہ ایسی ہستیاں ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے مادی اسباب کی آخری کڑی کے طور پر مقرر فرمایا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کے احکام کے لئے عالم مخلوقات میں ایک ایسی حرکت پیدا کرتے ہیں جو مختلف مدارج طے کرنے کے بعد وہ نتائج پیدا کردیتی ہیں جن کو ہم اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہیں۔کلام الہٰی ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالی اپنے بندوں کی ہدایت کے لئے کام نازل کیا کرتا ہے۔اور جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے (جس کی حد بندی کرنے کی ہم کوئی وجہ نہیں پاتے خو اہ لاکھوں اور کروڑوں خواہ اربوں سال ہوں) تبھی سے خدا تعالی اپنے خاص خاص بندوں سے دنیا کی راہنمائی کے لئے کام کرتا چلا آیا ہے ، اب بھی کرتا ہے اور آشنده گرا رہے گا۔قرآن کریم ہم یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ کلام الہٰی کئی اقسام کا ہے۔ایک قسم شریعت یعنی ایسا كلام جو شریعت کا حامل ہوتا ہے اور ایک قسم تفسیر اور ہدایت ہوتی ہے یعنی کلام شریعت کی تفسیر اس کے ذریعہ سے کی جاتی ہے اور اس کے سچے معنے بنائے جاتے ہیں اور لوگوں