انوارالعلوم (جلد 9) — Page 574
۵۷۴ جلسہ کو روک دیا جائے اس جگہ نماز جمعہ کے خطبہ میں امام ان باتوں کو بیان کر سکتا ہے۔اس طرح قانون کے مقابلہ کے بغیر کام ہو جائے گا۔قوم کی قربانی ضروری ہے میرے نزدیک فی الحال یہی تدابیر مناسب ہیں۔گو بہت سے لوگ اس وقت بہت جوش رکھتے ہیں۔مگر میں کہتا ہوں کہ کامیابی کے لئے ساری قوم کی قربانی ضروری ہوتی ہے۔صرف چند آدمیوں کی قربانی زیادہ فائدہ نہیں پہنچاسکتی۔پس ہمیں سب مسلمانوں کو تیار کرنا چاہئے اور اس کے لئے بہت بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے۔جب کام شروع کیا جائے گاتب معلوم ہو گا کہ کس قدر مشکلات راستے میں آئیں گی۔اور جن کو ناجائز فوائد کے حاصل کرنے سے روکا جائے گا کس کس طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔میں آخر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہ تجاویز ہیں جو میرے ذہن میں آئی ہیں۔باقی مسلمان بھائی خود بھی غور کر لیں اور جو تجاویز بھی مفید ہوں انہیں اختیار کیا جا سکتا ہے۔لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اگر اس پروگرام کو اختیار کیا جائے تو انشاء الله مفید ہو گا اور ایک اسکی رو چل جائے گی کہ جس سے کام لے کر بہت سے مفاسد کی اصلاح ہو سکے گی ورنہ ہم تو اس کی طرف توجہ کرہی رہے ہیں اور انشاء الله کریں گے۔بائیس جولائی یا جس تاریخ پر بھی اتفاق ہو اس کے آنے تک ہمیں ہر ممکن ذریعہ سے اس تحریک کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ جو غرض اس تحریک سے ہے وہ پوری ہو سکے۔ٍمیں مضمون ختم کرنے سے پہلے پر تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت کے لئے ہماری جماعت ہر جائز اور مطابق اسلام قربانی کرنے کے لئے تیار ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی توفیق عطا فرمائے۔خاکسار مرزا محموداحمد امام جماعت احمدیہ قادیان ۲۳ جون ۱۹۲۷ء (الفضل یکم جولائی سے ۱۹۲۷ء) ۱؎ سیرت ابن ہشام (عربی) جلدا حصہ دوئم صلی ۹۳، ۲۵ مطبوعہ دارالتوفيقية ازهر