انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 556 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 556

۵۵۶ اور جب تک اس کو پورا نہ کرلے اس سے پیچھے نہیں ہٹتا۔پس اسلام کی ترقی کے لئے اپنے دل میں تینوں باتوں کا عہد کرلو۔اول یہ کہ آپ خشیت اللہ سے کام لیں گے اور دین کو بے پرواہی کی نگاہ سے نہیں دیکھیں گے۔دوسرے یہ کہ آپ تبلیغ اسلام سے پوری دلچسپی لیں گے اور اس کام کے لئے اپنی جان اور اپنےمال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔اور تیسرے یہ کہ آپ مسلمانوں کو تمدنی اور اقتصادی غلامی سے بچانے کے لئے پوری کوشش کریں گے اور اس وقت تک بس نہیں کریں گے جب تک کہ مسلمان اس کچل دینے والی غلامی سے کلی آزادنہ ہو جائیں۔اور جب آپ یہ عہد کر لیں تو پھر ساتھ ہی اس کے مطابق اپنی زندگی بھی بسر کرنے لگیں۔یہی وہ سچا اور حقیقی بدلہ ہے ان گالیوں کا جو اس وقت بعض ہندو مصنفین کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قدثه نفى و آملی کو دی جاتی ہیں۔اور یہی وہ سچا اور حقیقی علاج ہے جس سے بغیر فساد اور بدامنی پیدا کرنے کے مسلمان خود طاقت پکڑ سکتے ہیں اور دوسروں کی مدد کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ورنہ اس وقت تر نہ اپنے کام کے ہیں نہ دوسرے کے کام کے۔اور وہ قوم ہے کبھی کس کام کی جو اپنے سب سے پیاسے رسول کی عزت کی حفاظت کے لئے حقیقی قربانی نہیں کر سکتی؟ کیا کوئی درد مند دل ہے جو اس آواز پر لبیک کہہ کر اپنے علاقہ کی درستی کی طرف توجہ کرے اور خدا تعالی کے فضلوں کا وارث ہو؟ وأخر دعؤانا أن الحمد لله رب العلمين- والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ضلع گورداسپور ۲۹۔۵۔۱۹۲۷ء الفضل ۱۰ جون ۱۹۲۷ء) -