انوارالعلوم (جلد 9) — Page 480
۴۸۰ اس نے ہمیں کان دیئے ہم گونگے تھے اس نے ہمیں زبانیں دیں ہم اندھے تھے اس نے ہمیں آنکھیں دیں۔ہم راہ سے بھولے ہوئے تھے اس نے ہمیں راہ دکھائی خدارا اسے گالیاں نہ دو۔غور کرو اس نے شردہانند جی کو مارا نہیں اور نہ مروایا ہے اس کا اس معاملے میں کوئی دخل نہیں۔پھر اسے کیوں گالیاں دیتے ہو۔جس نے مارا ہے اسے پکڑ لو۔ایک کو نہیں بہتوں کو پکڑ لو جیسا کہ تم نے پکڑابھی اور ایک کو مار بھی ڈالا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو گالیاں نہ دو۔وقت کے لحاظ سے مسلمانوں کا فرض اب میں مسلمانوں کو توجہ لانا چاہتاہوں کہ انہیں سوچنا چاہئے شُدھی اور سنگھٹن کے ذریعے ہندو کیا کرنا چاہتے ہیں۔وہ یقیناً اس ذریعہ سے انہیں مٹانا چاہتے ہیں۔اور جب دوسری قومیں انہیں مٹانا چاہتی ہیں تو مسلمانوں کو ہوشیار ہو جانا چاہئے۔شدھی اور سنگھٹن سے مسلمانوں پر ایک اثر پڑ رہا ہے اور یہ اثر جہاں تک میں دیکھتا ہوں مضر ہے۔پس اگر مسلمانوں کے دلوں میں اسلام کا احترام ہے تو انہیں بیدار ہو جانا چاہئے لیکن میں ساتھ ہی کہوں گا کہ شُدھی اور سنگھٹن سے مسلمانوں کو جوش میں بھی نہیں آنا چاہئے بلکہ انہیں اپنا فرض پہچاننا چاہئے۔انہیں یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ اگر ملکانا شُدھ ہو رہے ہیں تو ہمیں کیا۔کیونکہ آج اگر ملکانا شدھ ہو جائیں تو کل دوسروں کی باری بھی آجائے گی۔پس اس سے بے پروا نہیں ہونا چاہئے۔اگر ملکانوں کو شدھ ہونے سے نہ بچایا گیا تو کل دوسرے بھی ہو جائیں گے۔اگر ایک دیوار کے نیچے سے ایک اینٹ نکال لیں تو پھر دوسری آسانی کے ساتھ نکل سکتی ہے تیری آپ ہی نکل آتی ہے پھر چوتھی پانچویں غرضیکہ ایک وقت آتا ہے کہ دیوار کی دیوار ہی گر پڑتی ہے۔پس ملکانوں کی حفاظت ہمارا فرض ہے اور ہمیں اس فرض کے پورا کرنے میں غفلت نہیں کرنی چاہئے۔سرحد پر گھوڑے باندھو اگر اسلام کی تڑپ ہے، اگر چاہتے ہو اسلام ترقی کرے، اگر چاہتے ہو مسلمان مسلمان رہیں اور دوسری قوموں میں جذب ہونے سے بچے رہیں تو خود مسلمانوں کو چاہئے مسلمان بن کر رہیں۔اسلام کا کوئی حکم نہ ہو جسے وہ کر سکتے ہوں اور نہ کریں۔پس میں نصیحت کرتا ہوں آج اگر کل کی فکر کرو گے تو کل کا فکر کم ہو جائے گا آج جو تمہارے ساتھ ہو رہا ہے اس کی فکر کرو اور اس کے علاج کی طرف توجہ کرو تا آج کا بھی علاج ہو اور کل کا بھی۔آج ملکانے شدہ کئے جارہے ہیں۔ان کو بچاؤگے نہیں تو کل دوسرے لوگ شدھ ہو نگے۔قرآن شریف میں خدا تعالی فرماتا ہے یایها الذين أمنوا اصبروا