انوارالعلوم (جلد 9) — Page 441
۴۴۱ بعض دوستوں کے مشترکہ سرمایہ سے قائم کیا گیا ہے اس کتاب کو شائع کیا ہے۔دوستوں کو چاہئے کہ اس کو خرید کر پڑھیں۔حق الیقین اس سال اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک اور کتاب کے لکھنے کی توفیق فرمائی ہے اور وہ کتاب ہفوات المسلمین کا جواب ہے۔ہفوات المسلمین ایک شیعہ نے لکھی ہے جس کے مضمون سے حضرت نبی کریم ﷺ اور آپ کی ازواج اور صحابہ رضي الله عنهم کی ذات پر نہایت ناپاک حملے ہوتے ہیں اور ان کی اشاعت سے تمام ہندوستان میں اسلام کے خلاف خطرناک زہر پھیل رہا ہے۔اور یوں کہنا چاہئے کہ اس نے ہندوستان میں ایک آگ لگا دی تھی۔اسی وجہ سے گورنمنٹ نظام نے اس کو ضبط کر لیا تھا لیکن اس کا اور بھی اُلٹا اثر پڑا کہ لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ فی الواقع مسلمانوں کے پاس اس کا کوئی جواب ہی نہیں تب ہی تو اس کو ضبط کیا جا رہا ہے۔اخبار اہل حدیث میں بھی اس کے جوابات نکلنے شروع ہوئے تھے مگر چند سوالوں کا جواب دے کر خاموشی اختیار کرلی گئی جس سے کتاب نے اور بھی ناجائز فائدہ اٹھایا اور مشہور کر دیا کہ معلوم ہوا کہ باقی مطالبات کا کوئی بھی جواب نہیں۔اس لئے میں نے ضروری سمجھا کہ اس کا جواب لکھا جائے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں نے اس کے جواب میں کتاب حق الیقین کی ہے۔یہ کتاب بھی ایسی معلومات پر مشتمل ہے جو علمی بھی ہیں اور جو اسلام سے بہت گہرا تعلق رکھتی ہیں۔علاوہ اس کے مخالفین اسلام کے جوابات کے لئے نہایت مفید معلومات کا ذخیرہ اپنے اندر رکھتی ہے۔علمی مباحثوں میں بھی کام آسکتی ہے اور اسلام کا مطالعہ کرنے کے لئے نہایت مفید ہے۔احباب کو چاہئے کہ اس کو بھی بکثرت شائع کریں۔الواح الہدیٰ ان کے علاوہ بعض اور دوستوں کی بھی کتابیں ہیں جو نہایت مفید اور ضروری ہیں۔ایک کتاب الواح الہدی بک ڈپو نے شائع کی ہے۔یہ کتاب قاضی اکمل صاحب کی مرتبہ ہے اور درحقیقت ریاض الصالحین کا ترجمہ ہے۔ریاض الصالحین تربیت کے لحاظ سے ایک بے نظیر کتاب ہے۔اور بالخصوص بچوں کی تربیت میں بہت مفید ہے۔اسی بناء پر میں نے بچوں کی انجمن انصار اللہ کے لئے جو سکیم بنائی اس میں ضروری قرار دیا گیا کہ ہر طالب علم کے پاس تین چیزیں ضروری ہونی چاہئیں۔ایک قرآن شریف دوسرے کشتی نوح تیسری ریاض الصالحین۔دوسری جگہوں پر اس کتاب کی قیمت بھی زیادہ ہے۔غالباً ایک ہی روپیہ ہے اور یوں بھی عربی میں ہے جس کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔اس لئے تجویز کی گئی ہے کہ کتاب کے بعض فقہی مسائل