انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 341

۳۴۱ حق الیقین نعوذ بالله التزام دیں کہ انہوں نے حضرت ابوبکر کو بدنام کرنے کے لئے ان پر ایک اتہام لگایا یا مصنف ہفوات کو بے دین قرار دیں کہ بخاری کی عداوت میں اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت پر حملہ کیا۔حلول خدابہ صورت عائشہ ایک اعتراض مصنف ہفوات نے یہ کیا ہے کہ مصنف کتاب فردوس آسیہ لکھتے ہیں کہ قرآن میں أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ(النور:27) کے الفاظ آتے ہیں ان کے یہ معنی ہیں کہ صفوان اور عائشہ اور صدیقہ بری ہیں اس سے جو منافق کہتے ہیں اور اس سے یہ نتیجہ نکالا ہے کہ فردوس آسیہ کے مصنف کے نزدیک حضرت عائشہؓ پر نعوذ باللہ من ذالک کسی منافق نے حضرت ابو بکر کے ساتھ ناجائز تعلق کا بھی الزام لگایا تھا۔تعجب ہے کہ مصنف ہفوات نے دعویٰ تو یہ کیا تھا کہ احادیث میں جو ہتک رسول کریم ﷺ کی گئی ہے اس کو پیش کریں گے لیکن آ گئے فردوس آسیہ پر اور وہ بھی اس کے اقوال اور خیالات پر جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل غرج ان کی صرف اعتراض کرنا اور اہل سنت سے لوگوں کو بدظن کرنا ہے نہ کہ احادیث کی تحقیق و تدقیق۔چونکہ میرا کام ان احادیث اور ائمہ احادیث کے متعلق حقیقت کو ظاہر کرنا ہے جن پر مصنف ہفوات نے اعتراض کئے ہیں اس لئے فردوس آسیہ کے مصنف کے بریت کی کوشش کرنا میرے مقصد سے دور ہے۔مگر ضمناً میں اس قد رکہہ دینا چاہتا ہوں کہ گو میں نہیں جانتا کہ مصنف فردوس آسیہ کس تقویٰ اور کس علم کا آدمی تھا۔مگر اس کی مذکورہ بالا تحریر سے وہ نتیجہ نکالنا جو مصنف ہفوات نے نکالا ہے درست نہیں۔مصنف ہفوات کو معلوم ہونا چاہئے کہ دنیا میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو اولاد کے افعال پر ماں باپ کے افعال کو قیاس کر لیا کرتے ہیں اور کسی بچہ کے بد فعل کو دیکھ کر کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس کے ماں باپ بھی ایسے ہی ہوں گے۔پس کیا تعجب ہے کہ بعض منافقوں نے جن کو حضرت ابو بکر سے بلا وجہ بغض تھا اور جو ان کو اسلام کے لئے بمنزلہ ستون دیکھ کر ان کی تباہی اور بربادی کی فکر میں لگے رہتے تھے۔یہ بھی کہہ دیا ہو کہ جیسی بیٹی ثابت ہوئی ہو (نعوذ باللہ) ایسا ہی باپ ہو گا۔یا کم سے کم مصنف آسیہ کو یہ خیال پیدا ہوا ہو۔پس اس صورت میں اس آیت میں حضرت ابو بکر کی بریت بھی خود بخود آ گئی کیونکہ جب حضرت عائشہ پر سے اللہ تعالیٰ نے اعتراض دور