انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 79 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 79

۷۹ حج بیت الله او رفتنہ حجاز رہنے کی صورت میں کم ہیں۔وہابیت اور احمدیت اب میں اس سوال کا مذہبی پہلو لیتا ہوں۔مذہبی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوۓ اس میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا کہ وہابیوں کی حکومت میں گو بعض امور میں ضرورت سے زیادہ سختی بھی ہوگی مگر پھر بھی نجدی لوگ مذہب کے زیادہ پکے ہیں،نمازوں کے پابند ہیں، شرک سے حتی المقدور بچتے ہیں اور ہمارا پچھلا تجربہ بتاتا ہے کہ احمدیت میں جس قدر جلد وہابی داخل ہوتے ہیں اس قدر جلد کوئی دوسرا فرقہ مسلمانوں کا داخل نہیں ہوتا۔ہیں جماعت احمدیہ کے فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ حجاز پر وہابیوں کی حکومت ہمارے لئے گو مشکلات بھی پیدا کرے گی کیونکہ وہابی مخالفت بھی احمدیت کی بہت کرتے ہیں مگر انجام کار انشاء الله ہمارے سلسلہ کے لئے مفید ہوگی اور تمام امور کو مد نظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ اگر کم سے کم کچھ عرصہ کے لئے وہابی حجاز پر حکومت کریں تو وہ ایک ایسا اثر ضرور وہاں چھوڑ جاویں گے جو ہمارے سلسلہ کی اشاعت کے لئے مفید ہو گا۔دعا میں آخر میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کر کے اس مضمون کو ختم کرتا ہوں کہ اس فتنہ و فساد میں سے وہ ایسے خیروخوبی کے پہلو پیدا کر دے کہ اسلام کا بول بالا ہو اور حجاز مسیح اثر سے بالکل پاک رہے اور دجّال کا رعب خانہ خدا میں رہنے والوں کے دلوں سے دُور رہے۔اللھم امین۔خاکسار مرزا محموداحمد (الفضل ۲۰- جون ۱۹۲۵ء)