انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 77 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 77

۷۷ حج بیت الله او رفتنہ حجاز اہل حجاز اور وہابیوں ں کے تعلقات ٍمذکورہ بالا واقعات سے ظاہر ہے کہ سُنّی حلقہ میں وہابیوں کو سخت نفرت کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے اور چونکہ عرب کا پیشتر حصہ اب تک سُنّی ہی ہے اس لئے زیادہ حصہ عربوں کا نجدیوں کے مخالف ہے۔چو نکہ وہابی لوگ ہمیشہ سے سخت گیر رہے اور جبر اً اپنے مسائل پر عمل کرواتے ہیں اس لئے کسی کو یہ طاقت تو نہیں کہ ان کے ماتحت رہ کر ان کی مخالفت کرے مگر اہل مکہ اور سب اہل حجاز کے دل کبھی ان کی طرف مائل نہیں ہو سکتے کیونکہ اہل مکہ اور اردگرد کے قبائل کے خون اور پوست جن رسومات کی آمد سے بنے ہوئے ہیں والی اس کے مخالف ہیں۔اگر وہابیوں کی حکومت کچھ عرصہ تک رہے تو اہل مکہ کا بیشتر حصہ بھوکا مرنے لگے۔پس حجاز کی نسبت یہ امید کرنا کہ وہ دل سے وہابیوں کا ساتھ دے ناممکنات کی امید کرنا ہے۔اہل مدینہ کا بھی وہی حال ہے جو اہل مکہ کا۔ان کے گوشت پوست میں بھی حُبِّ رسول بھری ہوئی ہے وہ کیسے ہی مجرم ہوں مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کے مزار کا ادب ان کے رگ و ریشہ میں پُر ہے۔وہ مرجاویں گے مگر کبھی منظور نہ کریں گے کہ آپ کا مزار معمولی صورت میں رکھا جاوے خواہ و ہ تلوار کے ڈر سے سر جھکا دیں مگر وہ کبھی اس طریق کو دل سے قبول نہ کریں گے۔فلسطین کے عربوں کا بھی یہی حال ہے۔وہ بھی مجاور ہیں اور مقابر کے محافظ اور ان کی ہمدردی وہابیوں سے کبھی نہیں ہو سکتی۔اہل شام وہابیوں کے سخت مخالف ہیں اور شریف حسین اور اس کے خاندان کے دلدادہ۔چونکہ وہ اور فلسطین کے باشندے فرانس کی حفاظت میں ہیں وہابیوں کا ان پر کوئی زور نہیں اور اس وجہ سے ان کا اپنے حالات کو ظاہر میں بدلنا بھی بعید از قیاس ہے۔عراق کے لوگ تو مشہور مجاور ہیں۔عراق کا گاؤں گاوں زیارتوں سے بھرا ہوا ہے اس کے حاکم بھی شریف فیصل، شریف حسین کے لڑکے ہیں اس سے بھی امید نہیں کی جا سکتی کہ وہ کبھی وہابیوں کی تائید کرے۔یمنی لوگ شریف حسین کے مخالف ہیں گومذہباً وہابیوں کے مخالف ہیں مگر سیاستاً کوئی تعجب نہیں کہ ابن سعود کا ساتھ دیں مگر ان میں بھی دو ٹکڑے ہیں ایک ٹکڑا اگر ابن سعود کے ساتھ ہو گا تو دوسرا ضرور ان کی مخالفت کرے گا۔موجودہ جنگ کا سیاسی اور عرب ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے بظاہر حال معلوم ہوتا ہے کہ (۱) اگرابن سعود شریف حسین کو شکست بھی دے دیں تو حجازپر دیر تک ان کا قابض رہنا مشکل ہو گا