انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 442 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 442

۴۴۲ کو حذف کر کے اس کا ترجمہ قادیان میں ہی چھپوا لیا جائے۔چنانچہ قاضی صاحب نے اس ضرورت کو پورا کر دیا اور اسکی قیمت بھی تھوڑی رکھی گئی ہے یعنی باره آنہ۔یہ کتاب نہ صرف بچوں کی تربیت کے لئے ضروری ہے بلکہ بڑوں کی اخلاقی حالت کی اصلاح میں بھی بے نظیر ہے۔اخلاق کے متعلق آنحضرت ﷺ کے اقوال اور آیات کا یہ ایسا مجموعہ ہے کہ میرے خیال میں ایسا کوئی اور مجموعہ نہیں ہے۔بہت ہی بے نظیر کتاب ہے۔مجھے اتنی پسند ہے کہ میں کبھی سفر نہیں جاتا مگراس کو ساتھ رکھتا ہوں۔پہلے عربی میں تھی جس سے ہر شخص فائدہ نہیں اٹھا سکتا تھا۔اب ترجمہ کر دیا گیا ہے احباب کو چاہئے کہ اس بہترین مجموعہ کو ضرور خرید کر زیر مطالعہ رکھیں۔یہ تینوں کتابیں بک ڈپو نے چھپوائی ہیں۔وہاں سے ملیں گی۔چشمہ ہدایت ایک اور کتاب چشمہ ہدایت ڈاکٹر نور محمد صاحب نے مختلف مذہبی مسائل پر تصنیف کی ہے۔ڈاکٹر صاحب ان نوجوانوں میں سے ہیں جو ضروری مشاغل کے باوجود دینیات میں مشغول رہتے ہیں۔اکثر طور پر ان کو آریوں سے مباحثات کرنے پڑتے ہیں۔ان کے زہر کے ازالہ کے لئے انہوں نے یہ کتاب تالیف کی ہے۔آریوں کے مسائل پر بہت عمده روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب بھی مفید معلومات کا ذخیرہ ہے۔میں اس کی سفارش کرتا ہوں کہ احباب اس کو بھی خریدیں۔قادیان میں ہر کتب فروش سے مل سکے گی۔اَحكام القرآن ایک اور ضروری کتاب احکام القران ہے۔یہ کتاب ہمارے دوستوں کے لئے بہت مفید ہے کہ اس میں ہمیں قرآن کریم کے تمام اوامر و نواہی ایک اس صورت میں معلوم ہو جاتے ہیں جو حضرت مسیح موعودؑ کے نشان کردہ ہیں۔حکیم محمد الدین صاحب نے (جو حضرت مسیح موعود ؑکے پرانے صحابی اور نہایت مخلص ہیں قرآن پاک کے اوامرد نواسی کو جن پر حضرت مسیح موعودؑ نے نشان لگائے ہوئے تھے ایک جگہ کر کے اور باترجمہ شائع کر دیا ہے۔میرے نزدیک یہ بہت ہی مفید کتاب ہے۔اس مجموعہ کو پیش نظر رکھنے سے انسان کی بہت کچھ اصلاح ہو سکتی ہے۔دوسرا فائدہ اس میں یہ ہے کہ اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خیال میں جو اوامر و نواہی تھے۔ان پر بھی روشنی پڑتی ہے۔یہ کتاب پچھلے سال سے شائع ہو چکی ہے لیکن آج کل جو کہ لوگ چُٹکلے پسند ہیں۔جن کتابوں میں چُٹکلے ہوں وہی زیادہ فروخت ہوتی ہیں اس لئے یہ کتاب فروخت نہیں ہوئی۔اب تو انہوں نے اس کی قیمت بھی نصف کر دی ہے یعنی آٹھ آنہ کردی ہے۔احباب کو چاہئے کہ اس کو بھی ضرور خرید کر فائدہ اٹھائیں۔