انوارالعلوم (جلد 9) — Page 376
۳۷۶ تک کہ عورتیں بازاروں اور گلیوں میں پھرنا نہ چھوڑ دیں یا قناتیں تان کر وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر نہ کریں لیکن کیا یہ ہر عورت کے لئے ممکن ہے؟ امراء کی عورتیں تو اپنے مکانوں کی وسیع چار دیواروں میں پھر بھی سکتی ہیں غرباء کی عورتیں کہاں جائیں اور اوسط طبقہ کی عورتیں کس طرح گزارہ کریں ؟ مگر امراء کی عورتوں کو بھی میل ملاقات کے لئے ایک گھر سے دوسرے گھر کی طرف جانا پڑتا ہے جب تک کہ ان کی تمام زندگی کو ایک سخت قید کی ہم شکل نہ بنا دیا جائے اس وقت تک ان کو بھی کبھی نہ کبھی باہر نکلنا ہو گا اور ان کی نظر بھی لازماً گلیوں اور سڑکوں پر پھرنے والے اور برآمدوں اور سٹیشنوں اور گاڑیوں پر بیٹھنے والے لوگوں کے بعض حصہ جسم پر پڑے گی سوائے اس صورت کے کہ گھر سے نکلتے ہی ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی جائیں۔جو عورت یہ کہتی ہے کہ باوجود باہر نکلنے کے اس کی نظر کسی مرد کے کسی حصہ جسم پر کبھی نہیں پڑی وہ جھوٹی ہے اور جو مرد یہ امید رکھتا ہے کہ اس کی بیوی نے کسی مرد کو مذکورہ بالا طریق پر کبھی نہیں دیکھا وہ پاگل ہے۔پردہ مرد اور عورت کے لئے برابر ہے۔جب عورت باہر بُرقع یا چادر اوڑھ کر نکلتی ہے تو کیا مردوں کو اس کے پاؤں اور اس کی چال اور اس کا قد اور اس کے ہاتھوں کی حرکت اور ایسی ہی اور کئی چیزیں نظر نہیں آتی؟ اور کیا ان کا پردہ ممکن ہے؟ اگر عورت کے بعض حصے مرد کو ضرور نظر آتے ہیں اور ان کا پردہ ناممکن ہے اور اس سے بھی زیادہ بعض حصے ایسے ہیں جن کا پردہ غریبوں کے لئے ناممکن ہے تو پھر اگر اسی قدر حصہ یعنی مرد کاڈھکا ہوا جسم اور اس کی حرکات عورت کو نظر آتی ہیں تو یہ امر اس کے لئے ناجائز کیونکر ہوگیا؟ پردہ مرد اور عورت کے لئے برابر ہے جیسے عورت کے لئے پردہ ہے ایسے ہی مرد کے لئے۔بعض لوگوں نے یہ سمجھ کر کہ پردہ صرف عورت کے لئے ہے پردہ کے مسئلہ کو عقل کی روشنی میں مسائل کی چھان بین کرنے والے لوگوں کے لئے لأيثل عقدة بنا دیا ہے۔اگر عورت کو چادر اوڑھ کر باہر نکلنے کا حکم دیا گیا ہے تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ پردہ کا علم صرف اسی کے لئے ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ مرد کا اصل دائرہ عمل گھر سے باہر ہے اور عورت کا اصل دائرہ عمل گھر کی چار دیواری ہے۔پس چونکہ عورت مرد کے اصل دائرہ عمل میں جاتی ہے وہ چادر اوڑھ لیتی ہے اور مرد چونکہ اپنے اصل دائرہ عمل میں ہوتا ہے وہ کھلا پھرتا ہے اگر اس کو اپنے دائرہ عمل میں چادر اوڑھنے کا حکم دیا جاتا تو چونکہ اس کا وہاں ہر وقت کا کام ہے اس کے لئے کام مشکل ہو جاتا اور وہ تھوڑے ہی