انوارالعلوم (جلد 9) — Page 150
۱۵۰ اب پروگرام کے مطابق انشاء اللہ جلسہ کی کارروائی شروع ہو گی مجھے چونکہ اور کام ہے اس لئے میں جاتا ہوں۔دوستوں کو چاہئے کہ دور دراز سے ہمت کر کے آئے ہیں تو جلسہ کے اوقات کو ضائع نہ ہونے دیں اور لیکچر دینے والے جو بات کہیں اسے غور سے سنیں کیونکہ جب تک غور سے کوئی بات نہ سنی جائے اس کا فائدہ نہیں ہوتا اور مومن کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ جب اس کے سامنے خدا کی بات کی جائے تو ڈھیلا ہو کر خدا کے حضور گر پڑتا ہے۔پس احباب ہر ایک بات غور اور توجہ سے سنیں۔(الفضل ۸ جنوری ۱۹۲۶ء)