انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 59 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 59

۵۹ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ صلی علی رسول الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھو الناصر حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز (تحریر فرمودہ جون ۱۹۲۵ء) (۱) چونکہ ان دنوں حج بیت اللہ کے جواز یا عدم جواز کا سوال پیش ہے۔اور مختلف لوگ اس کے متعلق اپنی آراء شائع کر رہے ہیں۔اور ہندوستان کے مسلمان سیاسی لیڈروں نے تو زور دے کر اس سال حج کے لئے جہاز روانہ کرائے ہیں۔اس لئے ضروری معلوم ہوتا ہے کہ میں احمد یہ جماعت کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے اپنی رائے ظاہر کردوں تاہماری جماعت کے لوگ بے فائدہ تکلیف اور دکھ سے بچ جائیں۔اور تا جو اور لوگ مجھ پر حسن ظنی رکھتے ہیں اور ان لوگوں کی تعداد بھی کم نہیں ہے ایک مخلصانہ مشورے محروم نہ رہ جائیں۔میں اپنے تمام دوستوں کو شروع مضمون میں ہی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس سال حج کرنا فتنہ کا موجب ہے۔اور شریعت کے حکم کے ماتحت اس سال حج کے ارادہ میں التواء کرنا بہتر ہے۔یاد رکھنا چاہئے کہ ج بہر صورت اور ہر حالت میں فرض نہیں ہے بلکہ اسی وقت اور اسی پر فرض ہوتا ہے جب اور جس شخص میں بعض شرائط پائی جا دیں۔اور انہی شرائط میں سے ایک امن کاو جود بھی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ حج اس پر فرض ہے کہ جس میں وہاں پہنچنے کی استطاعت ہو۔یعنی آمد و رفت کا کرایہ ہو گھروالوں کا خرچ ہو، راستے میں امن ہو، اس کی صحت اچھی ہو اور سفر کی تکالیف کو برداشت کر سکتا ہو وغیرہ وغیرہ۔اور چونکہ اس سال مکہ مکرمہ کی راہ مخدوش ہے اس لئے میرے نزدیک ہندوستان کے لوگوں کے لئے اوران دیگر ممالک کے لوگوں