انوارالعلوم (جلد 9) — Page 41
۴۱ حکومت کابل کی ظالمانہ کارروائیوں پر صبرو سکون سے کام لو بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ صلی علی رسول الكريم حکومت کابل کی ظالمانہ کارروائیوں پر صبرو سکون سے کام لو (فرمودہ فروری ۱۹۲۵ء) دواحمدیوں کے کابل میں سنگسار کئے جانے کی خبر جب قادیان میں پہنچی تو احمدیوں نے ایک پروٹسٹ میٹنگ کی، حضرت خلیفۃالمسیح بھی تشریف لائے اور میٹنگ کی کارروائی ختم ہونے پر مندرجہ ذیل تقریر فرمائی۔بعد از تشہد فرمایا۔ٍ یہ بات متواتر تجربات سے ثابت ہو چکی ہے کہ مظالم کے ظلم کا وبال آخر ظالم پر ہی پڑتا ہے۔آج تک کوئی ایک نظر بھی ایسی دنیا میں نہیں ملتی کہ کوئی ظالم ظلم کر کے پھر کامیاب ہو گیا ہو۔ہمیشہ ظالموں نے اپنے قلم سے صداقت اور راستی کو دنیا سے مٹانا چاہا مگر وہ اپنے مقصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوئے۔اگر کوئی ایک آدھ مثال ایسی ہوتی کہ ظالم ظلم کر کے کامیاب نہ ہوا ہو یا دو تین چار پانچ چھ یا دس بھی ایسی مثالیں ہوتیں تو یہ شک ہو سکتا تھا کہ شاید اس گیارھویں دفعہ ظالم اپنے ظلم میں کامیاب ہو جائے گا اور یہ شبہ پیدا ہو سکتا تھا کہ شاید اب وہ اپنے ظلم سے اس صداقت اور راستی کو مٹا ڈالنے میں کامیاب ہو جائے لیکن ہزار ہا سال گزر گئے اور ان میں ہزاروں ہی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ ہمارے دل میں یہ شک اور شبہ پیدا نہیں ہو سکتا کہ شاید اب کوئی ظالم ظلم کر کے اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکے اور اس کے ظلم سے صداقت اور راستی دنیا سے مٹ جائے۔لوگ کہتے ہیں کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر دنیا میں آئے گو ان سب کی تاریخ دنیا میں محفوظ نہیں مگر پھر بھی دنیا کے اس حصے میں جس کی تاریخ اب تک محفوظ ہے اس