انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 591 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 591

۵۹۱ اے بھائیو! میں نے اس اشتہار کے ذریعہ سے اپنے فرض کو ادا کر دیا۔اب کام کرنا آپ کے اختیار میں ہے۔وقت کم اور کام بہت ہے۔چاہئے کہ اسلام کے لئے درد رکھنے والے لوگ آج سے ہی اس کام کو ہاتھ میں لیں اور علاوہ تبلیغی اور تمدنی اصلاح کے کاموں کو محضر نامہ پر دستخط کرانا اور ۲۲ جولائی کے جلسے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔محضر نامے پر کم سے کم پانچ لاکھ مسلمانوں کے دستخط ہونے چاہئیں۔اور جلسوں میں اس قدر لوگ جمع ہونے چاہئیں کہ اس سے پہلے کبھی نہ ہوئے ہوں۔یاد رکھیں یہ اسلام کی زندگی اور موت کا سوال ہے۔آپ اپنے عمل سے جواب دیں۔کیا اسلام آپ کے نزدیک زندہ رہنا چا ہئے یا نہیں؟ منہ کے دعوؤں سے کچھ نہیں بنتا۔ایک لمبی اور تکلیف دہ قربانی کی ضرورت ہے۔اور دنیا آپ کے منہ کے الفاظ سے نہیں بلکہ آپ کے اعمال سے دیکھے گی کہ آپ کو اسلام سے کس قدر محبت ہے۔میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ آپ کا کیا جواب ہو گا۔ہاں میں سمجھتا ہوں ہر ایک مسلمان کا اس وقت ایک ہی جواب ہو گا اور وہی جواب ہو گا۔جو حج کے موقع پر ہمارے بھائی دے چکے ہیں۔یعنی لبيك اللهم لبیک۔اے خدا! ہم تیرے دین کی خدمت اور تیرے رسول کی عزت کی حفاظت کے لئے حاضر ہیں۔حاضر ہیں۔حاضریں۔وأخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمین - والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ضلع گورداسپور ( الفضل ۱۵جولائی ۱۹۲۷ء) ۱؎ الرعد :۱۲