انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 407 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 407

۴۰۷ ہو۔اسے کوئی اور طاقت مجبور نہ کرے۔اس شخص کو مجبور کرنے والی وہ زبردست طاقت تھی کہ جس کا انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔اور وہ عقیدہ کی طاقت ہے۔یہ ایسی زبردست طاقت ہے کہ انسان آگ میں کود سکتا ہے۔سمندر میں پڑ سکتا ہے۔پہاڑ سے ٹکڑا سکتا ہے۔لیکن اس طاقت کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اور اس عقیدہ کے قائم کرنے والے علماء اور مسلمانوں کے لیڈر ہیں۔پس شردهانند کے قاتل، خلافت کمیٹیوں اور دیوبندی علماء اور زمیندار کے مضامین ہیں کہ کافروں کا قتل جائز ہے۔وہ آرام کرسیوں پر بیٹھ کر اس قسم کے مضامین لکھنے والے کہ اسلام کے لئے قتل ضروری ہے اس کے قاتل ہیں۔آج کس طرح ہندوستان کے ایک گوشہ سے دوسرے گوشہ تک شور اٹھا ہوا ہے کہ اس خون میں سختی سے کام لیا گیا۔مگر میں ان سے پوچھتا ہوں کہ اگر یہ فعل ایسا ہی بُرا ہے کہ جس پر آج تم اسقدر اظہار نفرت کی آواز اُٹھارہے ہو تو اس وقت تم نے کیوں نہ آواز اٹھائی جبکہ ہمارے آدمی محض اس لئے مارے گئے کہ وہ خدا کے دین پر قائم تھے اور تم سے بڑھ کر و ہ اسلام پر قائم تھے۔اور آج تم ایک آریہ لیڈر کے قتل کو ظالمانہ فعل قرار دیتے ہوئے نفرت کی آواز بلند کرتے ہو یہ بتاتا ہے کہ تمہاری طرز منافقانہ طرز ہے۔پس اگر واقعہ میں یہ فعل ظالمانہ فعل ہے اور اس قابل ہے کہ اس پر اظہار نفرت کیا جائے۔اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے تو کابل کی سرزمین میں تمہاری آواز کیوں نہ اُٹھی۔اگر اس وقت تم نے مبارکبادی کی تاریں دی تھیں تو آج تمہیں کس طرح لوگ سچا سمجھ سکتے ہیں۔آج تم محض ہندوؤں کے ڈر سے جھوٹ بولتے ہو۔در حقیقت تمہارے دل اس فعل پر خوشیاں منارہے ہیں۔میں نے اس وقت تم سے اپیل پر اپیل کی تھی کہ دیکھو اگر اس وقت تم اظہار نفرت نہ کرو گے تو دنیا سے امن اٹھ جائے گا۔انسانی زندگی جوذی حرمت چیز ہے خطرہ میں پڑ جائے گی لیکن تم نے بجائے اظہار نفرت کرنے کے خوشی کا اظہار کیا اور اسلام کی تعلیم کے مطابق ثابت کرنا چاہا جس کا آج یہ نتیجہ دیکھ رہے ہو۔ہم نے تو اپنی عزیز جانیں صرف اس لئے دی تھیں کہ آئنده دنیا میں امن قائم ہو لیکن انہوں نے سمجھا کہ ہم اپنی جانیں بچانے کے لئے کہتے ہیں۔خدا تعالی جانتا ہے کہ ہماری جانیں تو اسی کے لئے ہیں اور ہم اس کی راہ میں موت سے بہتر کوئی چیز نہیں دیکھتے۔اس سے بہتر کونسی موت ہو سکتی ہے جو اللہ تعالیٰ کے رستہ میں اور اس کے دین کی راہ میں آئے۔ہم نے اس بات کو اپنی جانیں دے کر دکھا بھی دیا۔لیکن ہمیں تویہی نظارہ نظر آرہا تھا کہ آج جو ہمارے قتل کے فتوے دے رہے ہیں اور ہمارے قتل ہونے پر خوشیاں مناتے