انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 269 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 269

انوار العلوم جلد9 ۲۶۹ کسی اِنسانی دخل کی ضرورت نہیں ہے۔اس میں برف کا عذاب موجود ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت نہیں۔پھرفرماتا ہے۔وَ دَانِیَةً عَلَیْهِمْ ظِلٰلُهَا وَ ذُلِّلَتْ قُطُوْفُهَا تَذْلِیْلًا؟ - ہاں سائے جھکے ہوئے ہوں گے اور وہاں ہر قسم کے کھانے ہوں گے۔(حضور نے اسی طرح دیگر آیات کی تفسیر فرماتے ہوئے اس آیت کے متعلق کہ ویطاف عليهم ولدان مخلدون اذارايتهم حسبتهم لولوء منثورا۔) فرمایا: اب یہ عورتوں کے متعلق ہے۔اور عورتیں خوش ہوں گی کہ ان کے آگے جو بچے پھریں گے وہ وہی بچے ہوں گے جو ان کے مرجاتے ہیں۔وہ خوبصورت موتیوں کے طرح ہوں گے۔وہ ہمیشہ ایک ہی سے رہیں گے۔اس دنیا میں تو بچہ بیمار ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ اس کی شکل بگڑ جاتی ہے۔پھر کوئی بچہ ذہین ہوتا ہے۔کوئی کند ذہن ہوتا ہے۔مگر وہ سب بچے ایک سے ہوں ہے۔گویا موتی بکھرے ہوئے ہوں گے۔(چونکہ مردوں میں تقریر فرمانے کا حضور کا وقت ہو گیا تھا۔اس لئے حضورنے بقیہ آیات کی مختصر توریرفرما کر ان الفاظ پر تقریر ختم فرمائی کہ ) جب تک تم احمدیت کی تعلیم کو پورا نہیں کروگی احمدی کہلانے کی مستحق نہیں۔میں چاہتا ہوں کہ تم پوری احمدی بنو تا کہ اگر ایسا وقت آئے جب ہمیں خدا کے دین کے لئے تم سے جدا ہونا پڑے تو تم ہمارے بچوں کی پوری پوری تربیت کر سکو۔دنیا اس وقت جہالتوں میں پڑی ہوئی ہے تم قرآن کو سمجھو اور خدا کے حکموں پر چلو۔(الفضل ۲ فروری ۱۹۲۶ء)