انوارالعلوم (جلد 9) — Page 128
۱۲۸ اس کے کہ نظارت کے قواعد میں تبدیلی کر کے مجلس معتمدین کو اس میں شامل کر دیا جاتا میں نے یہ مناسب سمجھا کہ مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے نظارت کو اس میں شامل کر دیا جائے۔اس وجہ نے مجلس معتمدین میں ایسی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں کہ مل کر کام ہو سکے۔گو ممکن ہے اس الحاق کی وجہ سے عملاً کوئی فرق نہ پڑے۔لیکن موجودہ صورت میں یہ کیا گیا ہے کہ نظارتوں کو مجلس معتمدین میں بدل دیا گیا ہے۔آئنده نظارت مجلس معتمدین کہلاۓ گی۔اس طرح حضرت مسیح موعود کا منظور کردہ نام قائم رہے گا اور صدر انجمن جو پہلے ایک خیالی وجود تھا بلکہ سلسلہ کے عقائد پر سخت حملہ تھا صحیح معنوں میں صدر ہوگی کیونکہ پہلے اس کی تعریف یہ تھی کہ ہر سلسلہ کے آدمی سے مل کر صدر انجمن بنتی تھی۔جس کے معنے یہ تھے جماعت احمدیہ ایک انجمن ہے نہ کہ سلسلہ۔بظاہر یہ ایک معمولی بات ہے لیکن کفرو اسلام، نبوت، مجددیت کے سارے مسائل اس میں آجاتے ہیں اگر سلسلہ مسمّٰی انجمن ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کسی سلسلہ کے بانی نہیں۔اور یقیناً آپ کی نبوت کے متعلق جو عقیدہ ہے وہ بھی غلط ہوگیا۔کہ اسی طرح آپ کے انکار و عدم انکار سے جو مسائل متفرّع ہوتے ہیں وہ بھی غلط ہو جائیں گے حالانکہ سلسلہ احمدیہ حقیقی سلسلہ ہے۔اور ایسا ہی سلسلہ ہے جیسے سلسلے گذشتہ انبیاء کے وقت قائم ہوتے رہے ہیں۔ایسی حالت میں تمام جماعت احمدیہ صدر انجمن نہیں کہلاسکتی۔پھر صدر تو وہ ہوتی ہے جس کی آگئے شاخیں ہوں۔مگر اس تعریف کے ماتحت جب ساری جماعت صدر ہوئی تو پھر شاخیں کون سی ہوں گی۔کیا غیراحمدی ہندو اور عیسائی شا خیں کہلائیں گی۔آئنده مجلس شوری ٰکا نام صدر انجمن احمدیہ قرار پایا ہے اور جیسا کہ جماعت کا ہونا چاہئے کہ جماعت چند معتمدین سے زیادہ بااختیار ہو۔اور مجلس معتمدین کے لئے جماعت کا فیصلہ یا وہ فیصلہ جو خلیفہ نے کیا ہو منظور کرنا ضروری ہو اس لئے آئندہ کے لئے ایسی تبدیلی کر دی گئی ہے کہ وہ اہم امور جو ساری جماعت سے تعلق رکھتے ہیں اور صرف انتظامی معاملات سے تعلق نہیں رکھتے، ان میں مجلس معتمدین کوئی کاروائی نہ کرے گی جب تک انہیں صدر انجمن یعنی مجلس شوریٰ منظور نہ کرے۔مثلاً بجٹ کی کارروائی ہے۔بجٹ پہلے صدر انجمن میں پیش ہو گا اور پھر مجلس معتمدین میں جائے گا۔پس آئندہ کے لئے یہ کیا گیا ہے کہ نظارت کے کام مجلس معتمدین کے قواعد میں تبدیلی کر کے اس میں شامل کردیئے گئے ہیں اور صدر انجمن اس جماعت کا نام رکھا گیا ہے جس میں تمام جماعت کے نمائندے شامل ہوں گے۔پہلے صدر انجمن ایک ذہنی وجود تھا۔مگر آئندہ اسے یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ امور جو ساری جماعت سے تعلق رکھتے ہوں گے اور جن کی ذمہ داری ساری جماعت پر عائد ہو گی وہ اس کے مشورہ کے بغیر نہ ہوں