انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 87 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 87

۸۷ کر آپ کام کریں، اگر آپ کے دل میں یہ تڑپ ہو کہ ہم اور ہمارے بھائی خدا تعالی کی بھڑکتی ہوئی آگ سے بچ جائیں تو دوسرے لوگوں کے دل ایسے پتھر کے دل نہیں ہیں کہ وہ تمہاری سچی ہمدردی اور خیر خواہی کی باتوں سے خود بخود کھنچے نہ چلے آئیں۔اور جس طرح مقناطیس لوہے کو کھینچ لیتا ہے اسی طرح اگر آپ اپنے قلوب کو پاکیزہ بنائیں تو کعبہ کی طرح لوگ تمہارے گرد جمع ہو جائیں گے۔اس کے بعد میں بعض اور باتیں جو میں نے پہلے سنی ہیں یا جن کا اب مولوی جلال الدین صاحب کے لیکچر سے مجھے علم ہوا ہے ان کے متعلق کچھ بیان کرتا ہوں۔کیا آریہ ، عیسائی احمدیوں سے بہتر ہیں مجھے یہ سن کر سخت حیرت ہوئی کہ غیر احمدیوں کے جلسہ میں ایک مولوی صاحب نے یہ کہا ہے کہ عیسائیوں سے ، یہودیوں سے، آریوں سے، سکھوں سے ہماری صلح ہو سکتی ہے مگر احمدیوں کے ساتھ ہم کسی طرح صلح نہیں کر سکتے کیونکہ یہ کافر اور مرتد ہیں۔آریہ ، سکھ، یہودی اور عیسائی ان سے بدرجہا بہتر ہیں۔یہ آواز جس وقت میرے کان میں پڑی، مجھے سخت حیرت ہوئی اور یہ کلمہ سن کر میں نے اپنے دل میں اس بات کو تسلیم کرنے کے لئے آمادگی نہ پائی کیونکہ میری سمجھ میں یہ بات نہ آتی تھی کہ ایک شخص جو رسول اللہ ﷺ کو نعوذ بالله ظالم، قاتل، ڈاکو، شہوت پرست وغیرہ بُرے سے بُرے الفاظ سے یاد کرتا ہے اسے ایک مولوی اس شخص سے بہتر کس طرح کہہ سکتا ہے جو رسول کریم ﷺکے دین کا سچا خادم ہو، آپ کا کلمہ پڑھنے والا ہو ، آپ کی محبت میں ایسا گداز ہو کہ آپ سے بڑھ کر کسی چیز سے اس کو اُنس اور پیار نہ ہو اور آنحضرت ﷺکی غلامی کو اپنے لئے باعث فخر سمجھتا ہوں۔میرے خیال میں وہی شخص یہ کہہ سکتا ہے جس کا دل بالکل سیاہ ہو چکا ہو جو سخت تاریکی اور ظلت میں پڑ گیا ہو۔جس کے دماغ پر اندھیرا چھا گیا ہو۔کیونکہ جس کے دل میں ایک ذرہ بھی آنحضرت ﷺ کی محبت ہو اور اپنے سر میں وہ صحیح دماغ رکھتا ہو وہ کبھی ایک ایسے شخص کو جو اسلام کا دشمن اور پانی اسلام کا دشمن ہے، اور جو ہر بُرے سے بُرا کلمہ آنحضرت ﷺ کی شان میں کہنے سے دریغ نہیں کرتا اسے ایک آن کے لئے بھی ایک ایسے شخص پر فوقیت نہیں دے سکتا جو رسول کریم کا عاشق اور آپ کی محبت میں گداز اور آپ کے دین کی جان اور مال سے خدمت کرنے والا ہو۔غرض مجھے یہی خیال آیا کہ ایک مولوی کے منہ سے ایسا کلمہ نہیں نکل سکتا۔اور ہمارے مقابلہ میں وہ آریوں عیسائیوں کو ترجیح نہیں دے سکتے۔بے شک ان کو ہم سے اختلاف ہے اور وہ ہم سے دشمنی اور عداوت رکھتے ہیں۔