انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 64 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 64

انوارالعلوم جلد 9 الم حج بیت اللہ اور فتنہ حجاز قیاس کر کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ حاجیوں کی جانیں اور مال سخت خطرہ میں ہیں۔ گو دل سے یہی دعا نکلتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے کہ وہ غریب لوگ جو اس کے جلال کے ظاہر کرنے والے گھر کی زیارت کی غرض سے اس خطرہ کے وقت میں گھروں سے نکلے ہیں ہر قسم کے شرسے محفوظ رہیں۔ آمین۔ میں انشاء الله تعالیٰ اگلے مضمون میں عرب کے موجودہ فتنہ کے متعلق سیاسی نقطہ نگاہ سے بھی کچھ روشنی ڈالوں گا۔ خاکسار مرزا محمود احمد الفضل ۴ جون ۱۹۲۵ء)