انوارالعلوم (جلد 9) — Page 34
۳۴ محنت کے برباد ہونے کا خطرہ ہے۔ان صدمات کے بعد جو میری صحت اور میرے جسم کو پہنچے ہیں اور جو اپنی ذات میں ہی ایک انسان کو ہلاک کر دینے کے لئے کافی ہیں اس قدر قومی صدمات کا بوجھ میرے لئے ناقابل برداشت ہوا جا رہا ہے۔پس میں نے اب فیصلہ کیا ہے کہ اس وعدہ کے مطابق جو احباب نے سفر ولایت کے متعلق مشورہ لیتے وقت کیا تھا ایک خاص چندہ کی اپیل کروں۔سفر ولایت پر پچاس ہزار روپے خرچ آیا ہے اور اس خاص لٹریچر کی اشاعت پر جو اس سفر کی غرض کے لئے چھپوایا گیا بیس ہزار روپیہ مو جو وہ مالی تنگی کو رفع کرنے اور سفر سے جو تحریک اسلامی اور مغربی بلاد میں پیدا کی گئی تھی اس کے چلانے اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے تیس ہزار روپیہ کی ضرورت ہے۔یہ کل ایک لاکھ روپیہ ہوتا ہے اور میں اس کے لئے اب جماعت سے اپیل کرتا ہوں اور اس کے پورا کرنے کے لئے یہ تجویز کر تا ہوں کہ ہر شخص جو احمدی کہلاتا ہے اس غرض کے لئے اپنی ایک مہینہ کی آمد تین ماہ میں یعنی پندرہ فروری سے پندرہ مئی تک علاوہ ماہواری چندہ کے جو وہ دیتا ہے اس خاص تحریک میں ادا کرے۔زمیندار لوگ دونوں فصلوں کے مواقع پر علاوہ مقره چنده کے دو سیرفی من پیداوار پر ادا کریں اور اس طرح جماعت کی عزت اور سلسلہ کے کام کو نقصان پہنچنے سے بچایا جائے۔اے عزیزو! آپ لوگوں کے کہنے پر ولایت کے وفد کے لئے لوگوں سے قرض لیا گیا ہے کیونکہ برلن کی زمین فروخت نہ ہو سکی تھی اور آپ لوگ یہ بھی سمجھ سکتے تھے کہ جب اس قدر زور سے غیر ممالک میں سلسلہ کی تبلیغ کی جائے گی تو ضرور ہے کہ اس کام کو جاری رکھنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی بہت سے روپیہ کی ضرورت ہوگی پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اس رقم کو جلد سے جلد مہیا کر دیں تا وہ لو گ جن سے روپیہ قرض لیا گیا تھا ان کو حسب وعدہ وقت پر روپیہ ادا کیا جا سکے اور تاکہ آئندہ کام کو اس صورت میں چلایا جائے کہ سب محنت اکارت نہ جاۓ۔چاہئے کہ ہر ایک احمدی سچے جوش سے اس کام کو پورا کرنے کے لئے لگ جائے اور آرام نہ کرے جب تک کہ وہ خود اس ذمہ داری کو ادا نہ کرنے اور جب تک کہ دوسروں کو بھی اس کام میں شریک نہ کرلے اور چاہئے کہ احباب اس طرح تندہی اور انتظام سے کام کریں کہ کوئی احمدی ایسانہ رہے جس نے اس تحریک میں حصہ نہ لیا ہو۔یہ ایک ماہ کی آمد تین ماہ میں دینے کی شرط میں نے صرف کمزوروں اور ایسے لوگوں کو مد نظر رکھ کر لگائی ہے جو پہلے ہی بعض مالی مشکلات میں مبتلاء ہوں ورنہ میں جانتا ہوں کہ کئی مخلصين