انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 636 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 636

انوار العلوم جلد 9 کرنے والی نہ ہو۔ ۶۳۶ فیصلہ ورتمان کے بعد مسلمانوں کا اہم فرض میں امید کرتا ہوں کہ تمام مسلمان اول الذکر کام کی طرف تو خود فوری توجہ کریں گے۔ اور دوسری بات کی نسبت اپنی اپنی گورنمنٹوں کی معرفت گورنمنٹ آف انڈیا کو توجہ دلائیں گے اور اپنے منشاء سے آگاہ کریں گے۔ اور چونکہ یہ کام امن کے قیام کے لئے ہے اور خود گورنمنٹ کو بدنامی سے بچانا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ گورنمنٹ کو اہل ملک کی خواہش کے مطابق قانون کی تبدیلی سے انکار نہیں ہو گا۔ ہاں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دوسرا کام کو عارضی ہے لیکن پہلا کام ایک مستقل کام ہے اور اس وقت تک پورا نہ ہو گا جب تک کہ تمام مسلمان کہلانے والے لوگوں کی مشترکہ کمیٹیاں ہر قصبہ اور ہر شہر میں قائم نہ ہو جائیں گی۔ پس اے بھائیو! اٹھو اور اس قسم کی کمیٹیاں جلد سے جلد قائم کرو۔ ہمت اور استقلال سے خدا کے دین کی اشاعت اور قوم کی ترقی کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔ تب خدا خود آسمان سے تمہاری مدد کے لئے آئے گا اور اس کا نور تمہارے آگے آگے چلے گا۔ وَاخِرُ دَعُوْنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ۱۰ اگست ۱۹۲۷ء ل الانفال : ۲۵ الاعراف : ۱۵۹ ال عمران :