انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 599 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 599

انوار العلوم جلد ؟ ۵۹۹ اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ کسی امر میں ہے ہو جائے کہ انہیں گرفتار کرے۔ چونکہ گورنمنٹ لاکھوں آدمیوں کو قید میں ڈال نہیں سکتی، اس لئے جو امور معمولی ہوتے ہیں اور گورنمنٹ کے قیام کا ان ہے، تعلق نہیں ہوتا وہ ان میں لوگوں کے مطالبہ کو پورا کر کے اپنے حکم کو واپس لے لیتی ہے۔ اس صورت میں کامیابی کیلئے اس قدر تعداد آدمیوں کی چاہئے کہ جن کو گورنمنٹ جیل خانوں میں رکھ ہی نہ سکے۔ جب گورنمنٹ کی طاقت سے قیدی بڑھ جاتے ہیں تو اسے دینا پڑتا ہے۔ مگر یہ صورت سبھی کامیاب ہو سکتی ہے کہ جب کسی ایسے کام کے کرنے کا ہم ارادہ کریں جس کی گورنمنٹ اجازت نہیں دیتی۔ دوسری صورت یہ ہوتی ہے، کہ گورنمنٹ سے لوگ کوئی مطالبہ پورا کرانا چاہیں یا دوسرے لوگوں کو کسی کام سے روکنا چاہیں۔ اس صورت میں پونکہ ان کا کام کچھ ہوتا ہی نہیں، انہیں سول نافرمانی کے لئے کوئی اور چیز تلاش کرنی پڑتی ہے۔ علا وہ کہہ دیتے ہیں کہ جب تک گورنمنٹ ہمارا مطالبہ پورا نہیں کرے گی، ہم اسے لگان نہیں دیں گے یا ٹیکس نہیں دیں گے۔ اس صورت میں بھی قربا ساری کی ساری قوم کی قربانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جن کی جائدادیں گورنمنٹ اپنے حق کے لئے قرق کرائے، اگر ان کی جائدادوں کو دو سرے لوگ خرید نے پر تیار ہو جائیں تو گورنمنٹ کا کیا نقصان ہو گا انہی لوگوں کا اپنا نقصان ہو گا۔ غرض کوئی صورت بھی ہو ، سول نافرمانی بغیر سارے ملک کے اتفاق کے یا کم سے کم ایک بڑے حصہ کے اتفاق کے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پچھلے چند سالوں میں جرمنی کے لوگوں نے فرانسیسیوں کے خلاف اس علاقہ میں جو فرانس والوں نے لے لیا تھا، سول نافرمانی کی تھی۔ مگر وہ با وجود ایک قوم اور بڑے تعلیم یافتہ ہونے کے کامیاب نہ ہو سکے۔ اور آخر مجبورا انہیں اپنا رویہ بدلنا پڑا۔ مگر جو سامان جرمنوں کو حاصل تھے، وہ مسلمانوں کو حاصل نہیں۔ اور پھر سب ملک میں صرف وہی آباد نہیں ہیں بلکہ اس ملک میں ایک بڑی تعداد سکھوں اور ہندؤوں کی بھی ہے۔ پس رسول نافرمانی سے گورنمنٹ کے کام نہیں رکیں گے۔ بلکہ صرف یہ نتیجہ ہو گا کہ جو تھوڑی بہت تجارت اور زمیندارہ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے وہ بھی ہندؤوں کے ہاتھ میں چلا جائے گا اور یہی اس وقت ہندؤوں کی خواہش ہے۔ ہم سول نافرمانی کی صورت میں رسول کریم کی عزت کی حفاظت نہیں کریں گے بلکہ اپنی طاقت کو کمزور کر کے اور اپنے دشمن بڑھا کر لوگوں کو آپ کی ہتک کا اور موقع دیں گے۔