انوارالعلوم (جلد 9) — Page 574
انوار العلوم جلد 9 ودند رسول کریم کی عزت کا تحفظ اور ہمارا فرض جلسہ کو روک دیا جائے اس جگہ نماز جمعہ کے خطبہ میں امام ان باتوں کو بیان کر سکتا ہے۔ اس طرح قانون کے مقابلہ کے بغیر کام ہو جائے گا۔ میرے نزدیک فی الحال یہی تدابیر مناسب ہیں۔ گو : کو بہت قوم کی قربانی ضروری ہے سی وای وای وای عالی کی رات سے جوش رکھتے ہیں۔ مگر میں کہتا ہوں کہ کامیابی کے لئے ساری قوم کی قربانی ضروری ہوتی ہے۔ صرف چند آدمیوں کی قربانی زیادہ فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ پس ہمیں سب مسلمانوں کو تیار کرنا چاہئے اور اس کے لئے بہت بڑی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ جب کام شروع کیا جائے گا تب معلوم ہو گا کہ کس قدر مشکلات راستہ میں آئیں گی۔ اور جن کو ناجائز فوائد کے حاصل کرنے سے روکا جائے گا کس کس طرح نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ میں آخر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہ تجاویز ہیں جو میرے ذہن میں آئی ہیں۔ باقی مسلمان بھائی خود بھی غور کر لیں اور جو تجاویز بھی مفید ہوں انہیں اختیار کیا جاسکتا ہے۔ لیکن میرا یہ خیال ہے کہ اگر اس پروگرام کو اختیار کیا جائے تو انشاء اللہ مفید ہو گا اور ایک ایسی رو چل جائے گی کہ جس سے کام لے کر بہت سے مفاسد کی اصلاح ہو سکے گی ورنہ ہم تو اس کی طرف توجہ کر ہی رہے ہیں اور انشاء اللہ کریں گے۔ بائیس جولائی یا جس تاریخ پر بھی اتفاق ہو اس کے آنے تک ہمیں ہر ممکن ذریعہ سے اس تحریک کو عام کرنے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ جو غرض اس تحریک سے ہے وہ پوری ہو سکے۔ میں مضمون ختم کرنے سے پہلے پھر تمام مسلمانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کی حفاظت کے لئے ہماری جماعت ہر جائز اور مطابق اسلام قربانی کرنے کے لئے تیار ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی توفیق عطا فرمائے۔ خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان ۲۳ جون ۶۱۹۲۷ ( الفضل حکیم جولائی ۱۹۲۷ء ) ا سیرت ابن ہشام (عربی) جلد ا حصہ دوئم صفحه ۶۴، ۶۵ مطبوع دار التوفیقیه از هر