انوارالعلوم (جلد 9) — Page 493
XXXXX انوار العلوم جلد 9 - ۹۳ ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل مکرم ہوتا ہے پس آپ لوگوں کو چاہئے صلح کرنے والے کام کریں صلح سے چونکہ خدا تعالیٰ کی رضا بھی حاصل ہوتی ہے اس لئے میں کہتا ہوں خدا کی رضا حاصل کرنے کے لئے ہی صلح کرو۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہندوستان کے باشندے خدا کو راضی کرنے والے کام کر سکیں ان سے قوم کی خدمت ہو سکے وہ ملک کے امن اور ترقی کے لئے کوشش کرنیوالے ہوں جو ایسا کرے گا یعنی محبت و پیار اور صلح و آشتی سے رہے گا وہ دنیا کے تاج پر ہیرا بن کر چمکے گا اور میں یہ چاہتا ہوں کہ خدا اس ملک اور اس ملک کے باشندوں کو ہیرا بنا کر چپکائے۔ اے خدا! تو ایسا ہی کر۔ آمین۔ خاتمہ تقریر پر صدر جلسہ کے ریمارکس حضرات! میں اپنی طرف سے اور آپ لوگوں کی طرف سے مرزا صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے قیمتی خیالات آپ کے سامنے ظاہر فرمائے ہیں اور ایسے نیک سبق ہمیں دیئے امید ہے کہ اگر ان پر عمل کیا جائے تو ملک اور قوم کے واسطے مفید ہوں گے۔ میں امید کرتا ہوں میرے مسلمان بھائی جو کچھ مرزا صاحب نے ملک کی بہتری کے لئے دونوں قوموں کو سبق دیئے ہیں ان کو دل میں جگہ دیں گے اور ان پر غور کریں گے اور میں دوبارہ اپنی طرف سے اور آپ لوگوں کی طرف سے شکریہ کا اعادہ کرتا ہوں اور پھر آپ کو ان سبقوں پر غور کرنے کی طرف توجہ دلاتا ہوا یہ جلسہ برخاست کرتا ہوں۔ الفاتحة : ٢ تا ۲ فاطر: ۲۵ النحل : ٣٧ ه البقرة : ۲۵۷ ل الاعراف : ۸۹ ک یونس : ١٠٠ الكهف : ٣٠ و آل عمران : ۹۸ نا یونس : ۲۶ الاسد الغابة في معرفة الصحابة جلد ۲ صفحه ۲۲۹، ۲۳۰ مطبوعه : ۲ صفحه ۲۲۹، ۲۳۰ مطبوعہ بیروت ۱۲۸۵ھ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وہ الفاظ جن کی طرف یہاں اشارہ کیا گیا ہے حضور کی ”پیغام صلح" نامی کتاب سے نقل کئے جاتے ہیں۔ ( مرتب تقریر) الله جو لوگ ناحق خدا سے بے خوف ہو کر ہمارے بزرگ حضرت محمد مصطفیٰ صلی الله علیه و سلم کو بڑے بڑے الفاظ سے یاد کرتے اور آنجناب پر ناپاک تہمتیں لگاتے اور بد زبانی سے باز نہیں آتے ہیں ان سے ہم کیونکر صلح کریں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہم شور زمین کے