انوارالعلوم (جلد 9) — Page 462
انوار العلوم جلد 3 ۴۶۲ ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل سکتیں۔ اور ان کی زندگیاں امن سے نہیں گزر سکتیں۔ منافرت اور حقارت پھیلانے کے لئے جہاں کتابیں اسلام جبر سے پھیلایا صبر سے شائع کی جارہی ہیں وہاں اس بات کا اس بات کی بھی اشاعت کی جاتی ہے کہ اسلام جبر سے پھیلا۔ یہ مضمون کثرت سے پھیلایا جا رہا ہے حالانکہ جس قدر امن کے ساتھ اسلام صرف اپنی تعلیمی خوبیوں کے لحاظ سے پھیلا اس کی مثال کہیں نظر نہیں آتی لیکن باوجود اس کے یہی کہا جاتا ہے اور بڑے زور شور سے کہا جاتا ہے کہ اسلام جبر سے پھیلا۔ اچھا اگر فرض بھی کر لیا جائے اسلام جبر سے پھیلا تو اس زمانہ میں ان پرانے اور پچھلے قصوں کو دُہرانے سے کیا حاصل؟ اور ان کو تازہ کرنے سے کیا فائدہ؟ ایسے لوگ جو یہ تسلیم نہیں کرتے کہ اسلام جبر سے نہیں پھیلا اگر وہ فرض بھی کرلیں کہ اسلام جبر سے پھیلا اور اس جبر کے فرضی اور وہمی قصے بھی پھیلائے جائیں تو بھی اس سے ہندوؤں کو کیا فائدہ؟ یہ جبر جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ ہوا ہو چکا اب واپس نہیں آسکتا۔ اس صورت میں پچھلے قصوں کے دہرانے سے سوائے لڑائی اور فساد کے اور کوئی بات پیدا نہیں ہو سکتی۔ لیکن میں کہتا ہوں اسلام کے لئے کوئی جبر نہیں کیا گیا اسلام جب جبر کی تعلیم ہی نہیں دیتا تو یہ بات کس طرح قابل تسلیم ہو سکتی ہے کہ مسلمانوں نے اس کے لئے جبر روا رکھا۔ اس مجمع میں ہندو بھی ہیں اور مسلمان بھی۔ میں ان سب سے کہتا ہوں وہ گھروں میں جا کر اس پر غور کریں کہ پچھلے قصوں کے دُہرانے سے فائدہ کیا ہے ان سے سوائے فساد پیدا ہونے کے اور کیا امید ہو سکتی ہے۔ پچھلے قصوں کو دُہرانا عام اس سے کہ وہ فرضی ہوں یا اصلی ہمیشہ فساد کا موجب ہوا کرتا ہے۔ پس میں ہندوؤں سے کہتا ہوں اگر فرض بھی کر لیا جائے کہ جبر ہوا تو اب اس جبر کے قصے بیان کرنے سے فساد پیدا ہو گار کے گا نہیں اس لئے چاہئے کہ اول تو وہ اپنے اس غلط خیال کو دل سے نکال دیں کہ اسلام جبر سے پھیلا اور اگر یہ نہیں مان سکتے تو بھی چاہئے کہ ملک کے امن کی خاطر ان فرضی قصوں کو جن کو وہ اصلی سمجھتے ہیں دُہرائیں نہیں کیونکہ باوجود اس بات کے جان لینے کے کہ اس قسم کے پرانے قصے بیان کرنے سے فتنہ و فساد ہوتا ہے اگر کوئی شخص اس بات سے نہ رکے تو وہ ملک اور قوم کا خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہے۔ وہ امن پسند نہیں بلکہ فساد کو پسند کرتا ہے۔ واقعات گذشتہ کی تحقیق یہ کہ دینا کہ اسلام جبر سے پھیلا اور اس کے لئے تلوار کو حرکت دی گئی بالکل غلط بات ہے میں نے اس امر پر خوب