انوارالعلوم (جلد 9) — Page 456
انوار العلوم جلد 9 ۴۵۶ ہندو مسلم فسادات، ان کا علاج اور مسلمانوں کا آئندہ طریق عمل ہندو جو کچھ کرتے ہیں بڑا کرتے ہیں خواہ اچھی بات ہی ہو پھر بھی اسے بڑا ہی کہتے اور بڑا ہی سمجھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ دوسرے کی بات کو اچھا کہنے میں ہماری ہتک ہے۔ پس گو دوسرے مذہب کا آدمی اچھی بات ہی کر رہا ہو لیکن رواداری کے نہ ہونے کے سبب اسے بڑا ہی سمجھا جاتا ہے۔ دوسرا نتیجہ یہ ہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہر شخص جو کچھ کہتا ہے بدنیتی سے کہتا ہے یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک آدمی کوئی بات کئے اور دوسرے کو وہ ناپسند ہو لیکن اس کے یہ معنی نہیں ہو سکتے کہ چونکہ اسے ناپسند ہے اس لئے کہنے والے نے بدنیتی سے کمی ہے۔ والے نے بدنیتی سے کی ہے۔ مگر یہاں نیتوں پر بھی حملہ کیا اہے اور جب کسی کی نیت پر حملہ کیا جاتا ہے تو لازما یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ دوسر کہ دوسرے کو غصہ آئے اور اس غصہ سے وہ خیال کرنے لگ جائے کہ یہ مجھے اس لئے ذلیل کرنا چاہتا ہے کہ خود ترقی کرے۔ در حقیقت یہ نقص اس لئے پیدا ہوا ہے کہ قوم پرستی کی وجہ سے ہمارے ملک میں یہ خیال راسخ ہو گیا ہے کہ ترقی بغیر دوسروں کو گرانے کے نہیں ہو سکتی۔ جاتا اسلامی سیاسی رواداری اس موقع پر یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ اسلام کی تعلیم مذکورہ بالا امور کے متعلق کیا ہے۔ سیاسی رواداری ایک ایسی چیز ہے جس کے متعلق اتنی سی بات بیان کر دینا ہی کافی ہو گا کہ اسلامی ملکوں میں اسلامی حکومتوں کے ماتحت لوگ بڑے بڑے اعلیٰ عہدوں پر قائم رہے اور یہ بات کہ غیر مذاہب کے لوگوں کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا گیا ہو خاص حکومت یا کسی خاص اسلامی ملک یا کسی خاص زمانہ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ہر اسلامی حکومت میں ایسا کیا جاتا تھا اور ہر اسلامی ملک میں اس رواداری کو استعمال میں لایا جاتا رہا۔ جہاں جہاں اسلامی حکومت ہوتی ہے وہاں لائق اور قابل آدمیوں کو اعلیٰ عہدوں پر مقرر کیا گیا اور یہ نہ دیکھا گیا کہ فلاں آدمی اپنی قوم کا فرد ہے یا غیر قوم کا۔ چنانچہ انجینئر، اطباء ، کمانڈر، حتی کہ وزارت تک کے عہدے ان لوگوں کو دیئے گئے جو یہودی تھے یا عیسائی یا کسی اور قوم کے فرد۔ یہی حال ہندوستان میں بھی رہا اور بادشاہوں نے ہندوؤں کو بھی بڑے بڑے عہدوں پر مقرر کیا بلکہ بعض حالتوں میں غیر مذاہب کے لوگ مسلمانوں سے بھی ترقی کر جاتے تھے کیونکہ جو بڑے بڑے مسلمان بادشاہ گزرے ہیں وہ جانتے تھے کہ انہیں مذہبی طور پر بھی حکم ہے کہ کسی کا حق نہ ماریں خواہ وہ شخص اپنی قوم کا ہو یا غیر قوم کا۔ چونکہ مسلمانوں کو مذہبی طور پر اس قسم کی رواداری اختیار کرنے کا حکم ہے اس لئے وہ اس سے احتراز نہیں کرتے تھے۔