انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 415 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 415

۴۱۵ انہوں نے فرمایا کہ اس محکمہ کا انچارج میں ہی ہوں آپ ہدایت فرمائیں کہ آپ کے سیکرٹری مجھے خط لکھ دیں تاکہ میں محکمہ کو توجہ دلا سکوں۔اور اب ان کا خط آیا ہے۔تو انہوں نے کہا پہلے تویہ منظور شدہ تھا کہ ڈسٹرکٹ بورڈ کے پاس روپیہ جمع ہو گا تو اس سے سڑک بنائی جائے گی لیکن اب اُمید ہے کہ گورنمنٹ کے خرچ سے سڑک پختہ بنائی جائے۔پھر ہمیں یہ بھی امید ہے کہ الیکشن میں ہماری مدد کا کم از کم یہ نتیجہ تو ضرور ہو گا کہ ممبر ہماری مخالفت نہیں کریں گے۔چنانچہ شیخ عبد القادر صاحب بیرسٹر ایٹ لاء نے کہا کہ لوگوں نے الیکشن میں میری اس لئے مخالفت کی تھی کہ میں نے احمدیوں کی مسجد کا افتتاح کیا۔مگر میں احمدی جماعت کا بہرحال مشکور ہوں کیونکہ اس نے مجھے ایسے کام کرنے کے موقع دیا کہ جو قیامت تک تاریخوں میں میری عزت کا باعث ر ہے گا اور آئندہ بھی میں جماعت احمدیہ کی ہر خدمت کے لئے تیار ہوں۔مسجد لندن کے متعلق پانچ سال ہوئے میں نے تحریک کی تھی۔مسجد برلن کا چندہ بھی اس میں شامل کیا گیا۔اب میں عورتوں میں تحریک کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ یا توده مسجد لندن اپنے اس روپیہ کے معاوضہ میں لے لیں۔اور یا اپنا روپیہ بطور قرضہ ہمارے پاس رہنے دیں۔تاہم اسے سلسلہ کی اور ضروریات کے لئے کام میں لے آئیں۔ان دو باتوں میں سے جو بات وہ پسند کریں اس کے لئے ہم تیار ہیں۔افتتاح مسجد کی اہمیت افتتاح مسجد کا واقعہ اپنے اندر اس قدر اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ اب دنیا کی کوئی تاریخ اس کو نہیں مٹا سکتی اور معلوم ہوتاہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں یہ مقدر ہو چکا ہے کہ یہ مسجد ہمیشہ قائم رہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کی تعمیر کے لئے اور اس کی اس شُہرت کے لئے ایسے سامان کر دیئے کہ جن سے اس کی اہمیت اس قدر بڑھ رہی ہے کہ حیرانی ہی ہوتی ہے۔پہلے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے ولایت جانے تک روکے رکھا۔میرے ہاں جانے سے سلسلہ کی یکدم حیرت انگیز شہرت ہوگئی کیونکہ ولایت کے لئے یہ عجیب بات تھی کہ ایک نبی کا خلیفہ وہاں پہنچتا ہے اس لئے ہر اخبار میں ہمارا ذکر متواتر ہوتا رہا اور کثرت کے ساتھ فٹوٹو چھپتے رہے حتی کہ ایک جرمن اخبار کے پورے صفحہ میں میرا فوٹو شائع ہوا۔اسی طرح امریکہ میں بھی ہمارے متعلق خبریں شائع ہوئیں۔چونکہ میرے وہاں جانے پر میرے ہاتھ سے مسجد کی بنیاد رکھی گئی تھی اس لئے پہلے بنیاد کے موقع پر بڑے بڑے وزیر ولارڈ آئے۔ان وجوہات کے باعث اب لوگوں کو یہ انتظار کی ہوئی تھی کہ کب یہ مسجد مکمل ہو تو ہم دیکھیں اور جب مکمل ہونے لگی تو شُہرت