انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 412

انوار العلوم جلد 8 ۴۱۲ تقاریر جلسه سالانه ۱۹۲۶ء دونئے اخبار ۔ سن رائز اور مصباح اس سال دو نئے اخبار جاری کروائے ہیں۔ ن ایک تو مستقل طور پر جاری ہو گیا ہے وہ سن رائز ہے۔ دوسرا اخبار شرطی طور پر جاری ہوا ہے۔ میں نے کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ کوئی اخبار جاری نہ ہونے دوں گا جب تک کہ اس کے متعلق پہلے غور نہ کر لوں گا۔ وہ جماعت میں اشاعت ہونے والے اخباروں کے متعلق تھا۔ اب جس اخبار کی اجازت دی ہے وہ ایسا اخبار ہے کہ جس کی اشاعت غیر مسلموں میں ہو گی۔ پچھلے دنوں امریکہ میں پانچ ہزار پادری عیسائیت کی تبلیغ کے لئے جمع ہوئے ہیں۔ اس اخبار کی غرض یہ ہے کہ غیروں میں تبلیغ ہو اور اپنوں میں تبلیغ کے لئے جوش پیدا ہو۔ گویا یہ اخبار تبلیغ کے لئے اور تبلیغ کا جوش پیدا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے اس لئے دوست نہ صرف خود خریدار بنیں بلکہ زیادہ تر دوسروں کو ہی خریدار بنائیں۔ کیونکہ یہ اخبار نہیں بلکہ اشاعت ہے۔ دوسرا اخبار شرطی ہے۔ جو عورتوں میں ترقی کی روح پیدا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ یادرکھو جب تک عورتوں میں ترقی کا احساس نہیں پیدا ہو گا تب تک مرد بھی پورے طور پر کام نہیں کر سکتے۔ تبلیغ کے نتائج : یه سال تبلیغ کے لحاظ سے اعلیٰ اورجہ درجہ کا کا سال سال ۔ ہے۔ اس سال اعلیٰ طبقہ کے لوگ زیادہ مقدار میں سلسلہ میں داخل ہوئے۔ میں داخل ہوتے ہیں۔ داخل ہونے والے عموماً بڑے طبقہ کے اور تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔ پھر اس سال نئی جگہوں پر جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ ہزارہ میں ۱۸ معزز خواتین سے ۱۳ داخل سلسلہ ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ بالکل الگ پڑا تھا۔ سرحد میں بھی جماعت قائم ہوئی ہے۔ وہاں جماعت قائم ہونے سے افغانستان میں احمدیت پھیل سکتی ہے کیونکہ وہ لوگ کسی حکومت کے ماتحت نہیں۔ نہ انگریزوں کے نہ افغانستان کے ماتحت ہیں۔ ہاں افغانستان سے ان کے تعلقات ہیں۔ ہندوستان سے باہر سماٹرا میں بھی جماعت قائم ہوتی ہے۔ وہاں ایک معزز غیر احمدی نے اپنے پاس سے اخبار جاری کرایا ہے۔ جس میں اس نے کہا ہے کہ احمدیت کے مضامین بھی نکالے جائیں۔ اور وہ باوجود غیر احمدی ہونے کے احمد یہ سکول جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ و مشق میں جماعت قائم ہو رہی ہے۔ وہاں سے چندہ بھی آیا ہے۔ وہاں سے ایک دوست احسان حقی صاحب آئے ہوئے ہیں جو یہاں تعلیم پارہے ہیں۔ (اس وقت ان کو حضرت صاحب نے کھڑا کر کے ان کا تعارف کرایا)۔ یہ معزز خاندان کے ہیں۔ ان کا خاندان جو ایک معزز اور