انوارالعلوم (جلد 9) — Page 401
انوار العلوم جلد 9 ۲۰۱ تقاریر جلسه سالانه ۱۹۳۶ء بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ تقاریر جلسہ سالانه ۱۹۲۶ء تقریر اول فرموده مورخه ۲۷ دسمبر ۱۹۲۶ء) سورة يونس رکوع ۶ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔ سب سے پہلے میں اُن دوستوں سے جو اس موقع پر تشریف لائے ہیں اور جن کو الگ ملنے کا موقع نہیں ما السَّلامُ عَلَيْكُمُ کہتا ہوں۔ اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ماتحت کل انشاء اللہ ایسا مضمون بیان کروں گا جو عام ضروریات سلسلہ کے علاوہ بعض ایسے مسائل پر روشنی ڈالے گا جو سلسلہ کے لئے نہایت ضروری ہیں۔ اور وہ نہ صرف اس زمانہ کی ضروریات کو بلکہ تمام زمانہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوستوں کے لئے نہایت مفید و با برکت ہوگا۔ متفرق امور آج میں چند متفرق امور پر بولنا چاہتا ہوں۔ اور اگر ممکن ہوا اور فرصت مل گئی تو آج ہی وہ مضمون بھی بیان کرنا شروع کر دوں گا۔ لیکن سب سے پہلے ان متفرق امور کو بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ بھی جماعت کے اجتماع کو مد نظر رکھتے ہوئے ضروری ہیں۔ آنے والوں کی کثرت اللہ تعالی کا فضل و احسان ہے کہ جتنے بھی ہم پھیلتے ہیں اس سے زیادہ ہی وہ اپنے فضل کو وسیع کر دیتا ہے۔ چونکہ پچھلے سال جلسہ گاہ کافی نہیں معلوم ہوتی تھی اس لئے اس دفعہ پچھلے سال کی نسبت ڈیڑھ ہزار فٹ کی جگہ زیادہ کی گئی تھی مگر باوجود جگہ کے زیادہ کرنے کے پھر بھی آج جگہ خالی نظر نہیں آتی۔ کل تک بعض دوستوں کی رائے تھی کہ شاید اس دفعہ پہلے کی نسبت کم لوگ آئے ہیں۔ یہ بات ہمارے لئے