انوارالعلوم (جلد 9) — Page 342
انوار العلوم جلد 9 マ٢ کر دیا تو حضرت ابو بکر پر سے خود ہی اعتراض دور ہو گیا۔ حق الیقین قرآن کریم میں بھی اسی قسم کے خیالات کے لوگوں کا ذکر ہے۔ چنانچہ حضرت مریم کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب ان کے ہاں حضرت عیسی علیہ السلام پیدا ہوئے تو لوگوں نے ان سے مخاطب ہو کر کہا يُمَرْيَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَيْئًا فَرِيًّا - يَا أُخْتَ هُرُونَ مَا كَانَ أَبُوكِ امْرَأَ سَوْءٍ وَمَا كَانَتْ أُمُّكِ بَغِيًّا " ترجمہ ۔ اے مریم تو - تو نے ایک حیرت انگیز کام کیا ہے۔ اے ہارون کی بہن تیرا باپ تو برا آدمی نہ تھا اور نہ تیری ماں فاحشہ تھی۔ یعنی یہ کس طرح ہوا کہ ان نیکوں کی اولاد خراب ہو گئی ہو۔ خراب اور بدکار تو بدوں کی اولاد ہوتی ہے۔ اللہ تعالی نے حضرت مریم کو بھی وہ جواب سکھایا کہ ان کا منہ بند ہو گیا یعنی انہوں نے اس اعتراض کے جواب میں صرف اتنا کیا کہ فَأَشَارَتْ إِلَيْهِ ی حضرت مسیح علیہ السلام کی طرف اشارہ کر دیا۔ یعنی ان کو انہی کے معیار سے ملزم کیا۔ ان کا تو یہ اعتراض تھا کہ بد کی اولاد بد ہوتی ہے اور نیک کی نیک۔ حضرت مریم علیہا السلام نے حضرت مسیح کی زندگی کو پیش کر دیا کہ اگر یہ معیار درست ہے تو دیکھو یہ میرا لڑکا کیسا ہے ؟ اگر تمہارا خیال درست ہے تو پھر بد کاری کے نتیجہ میں یہ نیک اور نمونہ پکڑنے کے قابل لڑکا کہاں سے پیدا ہوا؟ تمہارے اصل کے مطابق تو خود اس لڑکے کا چال چلن ہی میری بریت کے لئے کافی ہے۔ چنانچہ ان کے اس دعوی کی تصدیق میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح کا یہ دعوی پیش کرتا ہے۔ قَالَ انتي عَبْدُ اللَّهِ أَتْنِيَ الْكِتَبَ وَجَعَلَنِي نَبِيًّا وَجَعَلَنِي مُبَارَكًا أَيْنَ مَا كُنتُ وَأَوْصَنِي بِالصَّلوةِ وَالزَّكوة مَا دُمْتُ حَيًّا وَبِرَا بِوَالِدَتِي وَلَمْ يَجْعَلْنِي جَبَّارً ا شَقِيًّا وَالسَّلَامُ عَلَى يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ أَمُوْتُ وَيَوْمَ أَبْعَثُ حَيًّا ذَلِكَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ الله ترجمه : مسیح نے اس پر کہا کہ میں اللہ کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے اور مجھے مبارک کیا ہے۔ جہاں بھی میں رہوں اور مجھے تاکید کی ہے کہ جب تک میں زندہ رہوں عبادت اور زکوۃ کی ادائیگی پر کار بند رہوں۔ اور مجھے اس نے اپنی ماں سے بہت ہی نیک سلوک کرنے والا بنایا ہے (یعنی اگر میری ماں بدکار ہوتی تو میری ماں بدکار ہوتی تو اللہ تعالیٰ اس سے نیک سلوک کرنے کا خاص حکم کیوں دیتا؟ اور اس کی مرضی کا پاس کیوں رکھتا؟) اور مجھے لوگوں کے حقوق چھینے والا اور نیکی سے محروم رہنے والا نہیں بنایا۔ اور اس نے میرے تینوں زمانوں پر سلامتی نازل کی ہے جب میں پیدا ہوا اس وقت بھی اور جب میں مروں گا اور جب دوبارہ اٹھوں گا اس وقت بھی ایسا ہی ہو گا۔ مریم کا بیٹا عیسی ایسا تھا یعنی ایسے آدمی کی والدہ پر وہ لوگ اعتراض کر سکتے تھے کہ وہ بدکار تھی۔ اور پھر مذکورہ بالا حالات کی